تازہ ہلاکتوں سے مہلوکین کی تعداد 101تک پہنچ گئی، مثبت معاملات میں بھی اضافہ
سرینگر/30جون: عالمی وبائی بیماری کورنا وائرس کی قہر سامانیوں کے بیچ جموں کے کھٹوعہ ضلع میں پہلی کورنا ہلاکت اور شوپیان کے طالب علم سمیت منگل کو پانچ ہلاکتوں کے ساتھ جموںکشمیر مرنے والوں کی تعداد سو کا ہند سہ پار کرکے 101تک پہنچ گیا ۔ ادھر جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے مثبت کیسوں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جس کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و دہشت کی لہرپائی جا رہی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہرگزرتے دن کے ساتھ اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ منگل کو جموںکشمیر میں مہلک وبائی بیماری سے پانچ لوگوں کی موت واقع ہوئی جس کے نتیجے مہلوکین کی تعداد 101تک پہنچ گئی ۔ منگل کو دن کی پہلی کورونا ہلاکت کٹھوعہ ضلع میں ہوئی جہاں ایک 85سالہ خاتون ،جو کئی امراض میں مبتلاء تھی، دم توڑ بیٹھی۔اس کے بعد شمالی کشمیر کے بارہمولہ کا ایک50سالہ تاجر کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔یہ جموں کشمیر میں ہونے والی98ویں کورونا ہلاکت تھی۔بعد ازاں سی ڈی اسپتال میں زیر علاج شوپیان کا ایک23سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کے بعد اسی اسپتال میں باغات سرینگر کی ایک خاتون چل بسی۔اس کے علاوہ موت کے بعد سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں قمر واری سے تعلق رکھنے والے 65سالہ شہری کا ٹیسٹ مثبت آیا اور ان تین ہلاکتوں کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ایک سو کا ہند سہ پار کرکے 101تک پہنچ گئی ۔میڈیکل سپر انٹنڈنٹ سی ڈی اسپتال ڈاکٹر سلیم ٹاک کے مطابق شوپیان کے نوجوان کو گذشتہ روز صدر اسپتال سے سی ڈی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔اْس کے سر میں گہری چوٹ لگی تھی جس کے علاج کے دوران ہی اس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔باغات برزلہ کی خاتون ہائی بلڈ پریشر اور ذیابطیس میں مبتلاء تھی اوراْس کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا۔ اسی دوران سرینگر کے صدر اسپتال کے میڈیکل سپر انتنڈنٹ ڈاکٹر نظیر چودھری نے کہا کہ سرینگر کے قمر واری علاقہ سے تعلق رکھنے والے 65سالہ شہری کی منگل کی اعلیٰ صبح اسپتال میںموت واقع ہوئی جس کے بعد اس کا کورنا ٹیسٹ کرایا گیا جو مثبت آیا ۔ منگل کے روز ہوئی پانچ ہلاکتوںکے ساتھ ہی جموں کشمیر میں کورونا کی وجہ سے اب تک جو101افراد جاں بحق ہوئے ہیں اْن میں89افراد کی موت وادی کشمیر جبکہ12کی موت صوبہ جموں میں واقع ہوئی ہیں۔ وادی میں سب سے زیادہ یعنی24اموات سرینگر میں ہوئی ہیں۔ ادھر کورنا وائرس سے اموات میں اضافہ اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی کیسوں میں اضافہ کے باعث عوام میں فکر و تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے۔ ادھر شمالی قصبہ سوپور میں کورنا وائرس کے کیسوں میں اضافہ کے چلتے ضلع انتظامیہ نے بندشوں کا اعلان کیا جس کا سلسلہ جاری ہے ۔
Comments are closed.