سرینگر/30جون: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے جس کے قبضے سے منشیات برآمد کرنے کا پولیس نے دعویٰ کیا ۔ اس سلسلے میں کیس درج کرکے گرفتار شخص سے پوچھتاچھ شروع کی گئی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی میں منشیات مخالف سرگرمیوںکو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے گزشتہ کئی دنوں سے کئی منشیات فروشوں کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا ہے ۔ اور تازہ کارروائی میں پولیس نے ٹنگمرگ علاقے میں ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بڑی مقدار میں قابل اعتراض شے برآمد کی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے ایک شخص جس کی شناخت غلام محمد کے بطور ہوئی ہے فیروز پورہ ٹنگمرگ میں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 336گرام منشیات ضبط کرنے کادعویٰ کیا ہے ۔ پولسی نے اس معاملے میں کیس این ڈی پی ایس ایکٹ 8/20کیس درج کرلیا ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.