پٹن میں تیز رفتار ٹپر نے راہ چلتے شخص کو ٹکر مار کر شدید زخمی کیا

چار روز قبل غرآب ہونے نوجوان کی نعش دریاء سے برآمد

سرینگر/30جون: شمالی کشمیر کے قصبہ پٹن میں ایک شخص کو تیز رفتار ٹپر نے زور دار ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا ہے جس کو نازک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔ادھر ڈوڈہ میں نالہ نیرو میں چار رو ز قبل غرقآب ہونے نوجوان کی نعش کو نالہ سے برآمد کرلیا گیا ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے قصبہ پٹن ضلع بارہمولہ میں مین مارکیٹ پٹن میں ایک راہ چلتے 32سالہ شخص کو تیز رفتار ٹپر نے زور دار ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا ۔ عینی شاہدین کے مطابق راہ چلتے شبیر احمد ملک ساکنہ تار محلہ پٹن بازار میں چل رہا تھا جس دوران وہاں سے ایک تیز رفتار ٹپر گرزری جس نے مذکورہ شہری کو ٹکر مار کر زخمی کردیا جس کو شدید زخمی حالت میں سرینگرصورہ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرلیا ہے ۔ دریں اثناء نیروہ نالہ ڈوڈہ میں گزشتہ دنوں غرقآب ہوئے نوجوان کی نعش کو آج برآمد کرلیا گیا ہے ۔ ایس ایچ او ڈوڈہ نے بتایا کہ 22سالہ نوجوان وائرس احمد ولد ساجد احمد چار روز قبل نیرو نالہ میں ڈوب گیا تھا تب سے اس کی تلاش جاری تھی تاہم آج مذکورہ نوجوان کی نعش کو برآمد کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں بھی کیس درج کرلیا ہے ۔

Comments are closed.