کپواڑہ میں حد متارکہ پر درندازی کی کوشش ناکام ، جنگجو ئوںکو واپس دھکیلا دیا گیا /فوج
پلوامہ میں سی آر پی ایف پارٹی پر داغا گیا گرینیڈ پھٹنے سے رہ گیا ،علاقے میں سنسنی
سرینگر/30جون: فوج نے لائن آف کنٹرول پر کپواڑہ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے ۔ ادھر پلوامہ میں جنگجوئوں نے سی آر پی ایف پارٹی پر گرینیڈ داغا تاہم وہ پھٹنے سے رہ گیا ۔ سی این آئی کو دفاعی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کپواڑہ میںلائن آف کنٹرول کی حفاظت پر معمور فوجی اہلکاروں نے گزشتہ شب پیر کن گلی کے نزدیک 8افراد پر معمو ردو مسلح گروپوں کی نقل و حمل دیکھی جس کے بعد فوج نے انہیں للکارر اور آنے واپس جانے کا کہا ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق فوج کے للکارنے پر دونوں گروپ اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر اُس پار کشمیر میں واپس داخل ہونے میںکامیاب ہو گئے۔ فوج کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا یا گیا ۔ انہوںنے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر تعینات فوج انتہائی چوکس ہے اور اس پار سے ہونے والی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے ہر وقت متحرک رہتے ہیں ۔ ادھر جنوبی ضلع پلوامہ میں منگل کو اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب نامعلوم افراد نے سی آر پی ایف پارٹی کو نشانہ بنا رکر ہتھ گولہ پھینک دیا تاہم وہ پھٹنے سے رہ گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پوسٹ آفس پلوامہ کے نزدیک قائم سی آر پی ایف کی 183بٹالین سے وابستہ اہلکاروں پر نا معلوم افراد نے گرینیڈ پھینکا تاہم وہ پھٹنے سے رہ گیا جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکارڈ کو طلب کرکے گرینیڈ کو ہٹایا گیا ۔ ادھر حملے کے بعد پولیس و فورسز نے علاقے میں تلاشی کارورائیاں عمل میں لائی تاہم کسی کی گرفتاری کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی ۔
Comments are closed.