سرینگر/30جون: نوگام سیکٹر بارہمولہ میں ہندوستان اور پاکستانی افواج کے مابین ایک بار پھر شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں سرحدی آبادی میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ ادھر بھارتی دفاعی ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز پاکستانی فوج نے ہندوستانی فوجی پیکٹوں کو بلا اشتعال نشانہ بناکر گولہ باری کی جس کا بھر پور جواب دیا گیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ہندوپاک افواج کے مابین حد متارکہ پر کشیدگی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے ۔ تازوہ واقعے میں شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں نوگام سیکٹر میں ہندستان اور پاکستانی فوج نے ایک دوسری کی پکٹوں کو نشانہ بناتے ہوئے جدید ترین ہتھیاروں کا استعمال کیا جبکہ دونوں جانب مورٹار اور دیگر جنگی آلات بھی استعمال میں لائے گئے ہیں جس کے نتیجے میں سماعت شکن آوازیں دو ر دو ر تک سنائی دی اور سرحدی آبادی میں خوف و دہشت پھیل گیا ۔ ادھر بھارتی دفاعی ذرائع نے پاکستانی فوج پر الزام عائد کیا ہے کہ منگل کے روز پاکستانی فوج نے بھارتی فوجی چوکیوں کو بلا اشتعال نشانہ بناکر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولہ باری کی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران پاکستانی فوج نے مورٹار اور دیگر جنگی ہتھیاروںکا بھی استعمال کیا جس کا بھارتی فوج نے بھر پور جواب دیتے ہوئے پاکستانی فوجی چوکیوں پر گولہ باری کی جس میں متعدد پاکستانی فوجی چوکیاں تباہ ہونے کا امکان ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.