سیلوسوپورمیں نقب زنی کا معمہ حل؛چوروں کو گرفتار کیا گیام تحقیقات شروع کردی گئی

سرینگر/30جون: شمالی قصبہ سوپور میں نقب زنی کے بڑھتے واقعات کے چلتے پولیس نے سوپور کے مضافات سیلو میں پیش آئی چوری کا معمہ حل اور چوروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔سی این آئی کے مطابق مورخہ 19 اور 20 جون کی درمیانی رات کے دوران چوروں نے الفت احمد خاجہ نامی شخص کے گھر میں نقب لگائی اور گھر میں لاکھوں روپے کا سازوسامان اڑا تھا۔جس پر پولیس نے کیس زیر ایف، آئی، آر نمبر 152/2020 درج کی تھی، اس کے پولیس نے چوروں کی تلاش شروع کی اسی دوران پولیس نے ایک چور عمر فاروق شیخ ولد فاروق احمد ساکنہ سیلو سوپور کو حراست میں لیا اور اس نے وہاں اس چوری کا خود اعتراف کیا اور کہا کہ اس کا ایک اور ساتھی شاہد فاروق صوفی ولد فاروق احمد ساکنہ سیمپورہ سوپور بھی اس چوری میں شامل تھا۔پولیس نے بتایا ہے کہ شاہد فاروق کو گزشتہ سال بھی چوریوں کے واداتوں کو انجام دینے پر PSA کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے سوپور میںنقب زنی کے کافی واقعات پیش آئے جس دوران نقب زنوں نے سوپور بازار میںکئی دکانوں کو لوٹنے کے علاوہ کئی دیگر گھروں میںبھی نقب زنی کی جس کے نتیجے میں لوگوںمیں خوف و دہشت کی لہر پائی جا رہی تھی ۔

Comments are closed.