سرینگر/30جون: شہر خاص کے صفاکدل علاقے میں ایک شخص دیوار سے گر کر لقمہ اجل بن گیا ۔ حادثہ پیش آنے سے علاقہ میں کہرام مچ گیا اور لوگوں نے افسوس کااظہار کیا ۔ادھر سرینگر میں تعینات ایک فورسز اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے ازجان ہوا ہے ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق شہر سرینگر کے صفاکدل علاقے ایک 35سالہ شخص بلال احمد خان ساکن نوپورہ صفاکدل ایک دیوار سے گر کر شدید زخمی ہوا جس کو فوری طور پر سرینگر کے صدر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے کہا کہ مذکورہ شہری کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ چکی ہے جس کے بعد اسے نازک حالت میں ویٹی لیٹر پر رکھا گیا جہاں وہ زندگی کی جنگ ہار گیا ۔ مہلوک کے پسماند گان میں اہلیہ ، تین ماہ کی ایک بچی اور عمر رسیدہ والدہ ہے ۔ مذکورہ شہری کی حادثاتی موت پر علاقہ بھر میں سخت غم و اندوہ کی لہر دور گئی ہے اور لوگوںنے اس واقع پر سخت افسوس کااظہار کیا ۔ بلال احمد خان کی نماز جنازہ میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کرکے اسے آبدیدہ آنکھوں سے سپرد لحد کیا ۔ دریں اثناء ایس ایس بی اہلکار جو سرینگرمیں تعینات تھا آج دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آ ف انڈیا کے مطابق شسترا سیما بل (ایس ایس بی ) سے وابستہ ایک اہلکار منوج ناتھ سرینگر میںتعینات تھا اور دوران ڈیوٹی اہلکار اچانک غشی کھاکر گرپڑا اگرچہ دیگر ساتھیوں نے اہلکار کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروںنے اسے مردہ قراردیا ۔ اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.