جنوبی ضلع اننت ناگ میں 24گھنٹوں میں دوسری مسلح جھڑپ؛اچھہ بل کے بعد وگہامہ بجبہاڑہ میں مسلح تصادم آرائی ، دو مقامی جنگجو جاں بحق ، ایک فرار

ضلع میں 24گھنٹوںمیں پانچ جنگجو ہلاک ، واگہامہ جھڑپ میںمہلوک جنگجو بجبہاڑہ حملہ میںملوث تھے / آئی جی پی

سرینگر/30جون: جنوبی ضلع اننت ناگ میں 24گھنٹوں کے دوران دوسری خونین معرکہ آرائی میں وگہامہ بجبہاڑہ میں فو ج و فورسز اور جنگجوئوںکے مابین مسلح تصادم آرائی میںدو مقامی جنگجو جاں بحق ہو گئے ۔جبکہ ایک جنگجو فورسز کو چکمہ دیکر فرار ہونے میںکامیاب ہوگیا۔ آئی جی پی کشمیر نے جھڑپ میں دو جنگجوئوںکی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جھڑپ میںمارے گئے دونوں جنگجو بجبہاڑہ حملے میںملوث تھے ۔ انہوں نے کہا کہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع میں فوج و پولیس کو اعلیٰ کامیابی حاصل ہوئی اور پانچ جنگجوئوں کو ہلاک کیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں جنگجو مخالف آپریشنوں میں تیزی کے بیچ جنوبی ضلع اننت ناگ کے واگہامہ بجبہاڑہ علاقے میں مسلح تصادم آرائی کے دوران دو مقامی جنگجو جاں بحق ہو گئے ۔ دفاعی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد منگل کی اعلیٰ الصبح فوج ،سی آر پی ایف اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے علاقے کا محاصرہ کیا۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں مسلح جھڑپ اس وقت شروع ہوئے تو وہاں چھپے جنگجوئوں نے محاصرہ توڑ کر فرار ہونے کی کوشش میں فوج و فورسز پر گولیاں چلائی ۔جھڑپ کی شروعات کے ساتھ ہی فورسزاہلکاروں کی اضافی کمک طلب کی گئی تاکہ جنگجوئوں فرار ہونے کا موقعہ نہ ملے۔علاقے کی طرف جانے والے تمام راستے بند کئے گئے اور علاقے کو چاروں طرف سے سخت گھیرے میں رکھا گیا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ طرفین کے مابین گولی باری کچھ وقت تک جاری رہی جس کے بعد علاقے میں خاموشی چھا گئی ۔ جس کے کچھ ہی دیر بعد پھر گولیوں کی گرن گرج سنائی دی جب کہ جنگجوئوں کو خود سپردگی کرنے کی پیشکش کی گئی جس کے جواب میں انہوں نے فوج و فورسز پر گولیوں چلائی اور طرفین کے مابین گولی باری کاتبادلہ دوبارہ شروع ہو گیا ۔علاقے میں کچھ وقت تک طرفین کے مابین گولی باری کا سلسلہ جاری رہاجبکہ جونہی طرفین کے مابین گولیاںکا تبادلہ تھم گیا تو جھڑپ کے مقام سے دوجنگجو ئوں کی نعشیں بر آمد کر لی گئی ۔۔پولیس کے ایک سنیئر افسر نے جھڑپ میں دوجنگجو کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق جنگجو ئوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط کر لیا ۔ پولیس ترجمان کے مطابق جھڑپ میں مارے گئے دونوں جنگجوئوںکی نعشیں بر آمد کر لی گئی اور ان کی شناخت کرنے کے حوالے سے کارورائی شروع کر دی گئی ہے ۔ادھر انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وجے کمار نے واگہامہ جھڑپ میں دو جنگجوئوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واگہامہ جھڑپ میں دو انتہائی مطلوب جنگجو مارے گئے ۔ انہوںنے بتایا کہ دونوں جنگجو بجبہاڑہ حملے میں ملوث تھے جس میں کمسن بچے اور سی آر پی ایف اہلکار کی موت ہوئی تھی ۔ پولیس ترجمان سے موصولہ بیان کے مطابق جنوبی کشمیراننت ناگ کے واگہامہ علاقے میں جنگجوئوں کے موجود ہونے کی ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی کا آغاز کیا۔ دوران تلاشی علاقے میں چھپے ہوئے جنگجوئوںنے خود کو گھیرے میں پا کر سیکورٹی فورسز پر گولیاں چلائی اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی ۔ اس جھڑپ میںدو جنگجو ہلاک ہوئے۔جھڑپ کی جگہ دنوں کی نعشیں برآمد ہوئی۔ تاہم ہلاک ہونے والے جنگجو کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں معلومات کی چھان بین کی جا رہی ہے ۔آئی جی پی کشمیر نے بتایا کہ دونوں جنگجو زاہد سمیت گزشتہ سال بجبہاڑہ قصبے میں پولیس اہلکار کی ہلاکت اور حال ہی میں دو سی آر پی ایف اہلکا ر اور ایک کمسن بچے کی ہلاکت میں ملوث تھا۔آئی جی پی نے پولیس اور سیکو رٹی فورسز اہلکاروں کی تجربہ کار طریقے سے جنگجوئوںکے خلاف آپریشن کو سرانجام دینے پر کافی سراہانہ کی جن کی بدولت اس آپریشن کے دوران اجتماعی طور پر کوئی نقصان نہیں ہوا۔ تصادم آرائی کی جگہ سے اسلحہ و گولہ بارود اور ْقابل اعتراض موادبرآمد ہوا۔برآمد شدہ مواد کو مزید تفتیش اورعسکری کے دیگر جرائم میں ملوث ہونے کی تحقیقات کے لئے کیس ریکارڈ کے ساتھ منسلک رکھا گیا ہے۔ پولیس اسٹیشن بجبہاڑہ نے اس سلسلے میں کیس کو متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا اور تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Comments are closed.