جموں کشمیر میں وبائی بیماری کورنا وائرس کی قہر سامانیاںجاری

شوپیان کا 65سالہ شہری انتقال کرگیا، مہلوکین کی تعداد 95تک پہنچ گئی

سرینگر/29جون: عالمی وبائی بیماری کورنا وائرس کی قہر سامانیوں کے بیچجنوبی ضلع شوپیان کا ایک65سالہ شہری جو کورونا میں مبتلاء تھا انتقال کرگیاہے۔اس طرح سے کورنا وائرس سے جموں کشمیر میں مرنے والوں کی تعداد95تک بڑھ گئی۔ادھر جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے مثبت کیسوں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جس کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و دہشت کی لہرپائی جا رہی ہے جبکہ شمالی قصبہ سوپور میں کورنا کیسوں میں اضافہ کے بعد بندشیں بر قرار ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہرگزرتے دن کے ساتھ اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ سوموار کو جنوبی ضلع شوپیان سے تعلق رکھنے والا ایک اور معمر شہری کورنا وائرس کا شکار ہو کر لقمہ اجل بن گئی ۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی ضلع شوپیان کا ایک65سالہ شہری، جو کورونا میں مبتلاء تھانتقال کرگیاہے۔اس طرح جموں کشمیر میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر95ہوگئی ہے۔سکمزصورہ کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری نے بتایا کہ سوگن نامی گائو ں کے معمر شہری کو اتوار کے روز داخل کرنے کے بعد اْس کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگیا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ شہری ہائی بلڈ پریشر کا مریض تھا اور وہ دوران شب انتقال کرگیا۔جموں کشمیر میں کورونا کی وجہ سے اب تک جو95افراد جاں بحق ہوئے ہیں اْن میں84افراد کی موت وادی کشمیر جبکہ11کی موت صوبہ جموں میں واقع ہوئی ہیں۔ وادی میں سب سے زیادہ یعنی22اموات سرینگر میں ہوئی ہیں۔ ادھر کورنا وائرس سے اموات میں اضافہ اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی کیسوں میں اضافہ کے باعث عوام میں فکر و تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے۔ ادھر شمالی قصبہ سوپور میں کورنا وائرس کے کیسوں میں اضافہ کے چلتے ضلع انتظامیہ نے بندشوں کا اعلان کیا جس کا سلسلہ جاری ہے ۔

Comments are closed.