رسوئی گیس ذخیرہ کرنے کی افواہ سے لوگ تذبذب کے شکار؛گیس ڈیلران کے باہر لوگوں کا بھاری رش ۔افواہیں بے بنیاد سرکاری ذرائع

سرینگر/29جون /سی این آئی// رسوئی گیس سلینڈر ذخیرہ کرنے کی افواہوں کے بعد وادی میںلوگ سخت تذبذب کے شکار ہوگئے ہیں جبکہ گیس ڈیلران کے باہر لوگوں کی بھاری بھیڑ دکھائی دی تاہم سرکار کی جانب سے ایسی خبروں کی تردید کے بعد بھی افواہوں کا بازار گرم ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق چین اور ہندستان کے مابین لداخ میں سرحدی کشیدگی کے اضافہ کے بعد دونوںممالک کی افواج سرحدوں کے قریب تعینات کی گئی ہے جس کے نتیجے میں جموں کشمیر باالخصوص وادی کشمیر میں لوگ سخت ذہنی کوفت کے شکار ہوچکے ہیں ادھر گذشتہ روز سوشل میڈیا پر رسوئی گیس ذخیرہ کرنے کی خبریں گشت کرتی رہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں سخت تذبذب پیدا ہوا ہے ۔ ادھر گیس ڈیلران کے باہر لوگوں کی بھاری بھیڑ دکھائی دی اور لوگ رسوئی گیس حاصل کرنے میں لگے رہے ۔ اس دوران لوگوں نے کہا ہے کہ اگر ہند و چین کے مابین کشیدگی سے سپلائی لائن متاثر ہوگی تو صرف رسوئی گیس کی قلت کیونکر پیدا ہوسکتی ہے پھر تو ہر کوئی اشیاء خاص کر ضروریات زندگی سے جڑی اشیاء کی قلت پیدا ہوجائے گی ۔ چاول ، آٹا، سبزیاں ، دالیں اور دیگر اشیاء کی بھی قلت پیدا ہوسکتی ہے ۔دریں اثناء سرکاری ذرائع نے ایسی خبروں کو بے بنیاد قرردیکر کہا ہے کہ ا س طرح سے لوگوں میں غلط افواہیں پھیلانے والوں کو بخشاء نہیں جائے گا۔ ( سی این آئی )

Comments are closed.