سرینگر/29جون: سینئر ترین اور بزرگ علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی نے سوموار کو ایک حیران کن فیصلہ میں جماعتی حریت کانفرنس کے اپنے دھڑے سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اس کے چیئر مین کے عہدے سے بھی استعفیٰ دیدیا۔سی این آئی کے مطابق بزرگ علیحدگی پسند لیڈر اور حریت کانفرنس ( گ ) کے چیرمین سید علی شاہ گیلانی نے پنے ایک مختصر بیان میں کہا’’کل جماعتی حریت کانفرنس کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے میں اس فورم سے مکمل علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کرتا ہوں‘‘۔انہوں نے تاہم اپنے بیان میں حریت کانفرنس سے علیحدگی کی وجوہات کی تفصیل ظاہر نہیں کی۔گیلانی نے 47سیکنڈ کا ایک مختصر آڈیو بھی جاری کیا جس میں اْنہوں نے حریت سے ’’مکمل علیحدگی‘‘ اختیار کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس سلسلے میں حریت کانفرنس کی تمام اکائیوں کے نام خط روانہ کرکے اْنہیںمطلع کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ93سالہ گیلانی اپنے دھڑے کی حریت کانفرنس کے چیئر مین تھے۔وہ سال2010سے اپنے ہی گھر کے اندر نظر بندی کے ایام گذار رہے ہیں ،ادھر سید علی شاہ گیلانی کے حیران کن فیصلہ کے بعد سوشل میڈیا پر جہاں نئی بحث چھڑ گئی وہیں بی جے پی کے جنرل سیکریٹری رام مادھو نے بھی ایک ٹویٹ کیا۔ انہوں نے سید علی گیلانی کے پریس بیان کو ٹویٹ کر کے لکھا ،گیلانی نے حریت کانفرنس سے استعفیٰ دے دیا۔ادھر سیدعلی شاہ گیلانی کی جانب سے حریت گ کو خیر آباد کہنے پر سوشل میڈیا پر صارفین میں کافی بحث چھڑ گئی ہے جبکہ اس فیصلہ کو لیکر بھی مختلف قیاس آرائیاں ہو رہی ہے ۔ ( سی این آئی )
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.