بار ایسو سی ایشن صدر کی مسلسل نظر بندی عدالت عظمیٰ میں چیلنج؛جموں کشمیر حکومت کو نوٹس جاری ، جواب کیا گیا طلب

سرینگر/26جون: جموںکشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبد القیوم کی مسلسل نظر بندی پر عدالت عظمیٰ نے جموںکشمیر حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس معاملے میںجواب طلب کر لیا ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق جموںکشمیر ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر میاں عبد القیوم میںپانچ اگست 2019سے مسلسل نظر بندی کو عدالت عالیہ میں چیلنج کیا گیا جس کی سماعت جمعہ کو ہوئی ۔ بتا یاجاتا ہے کہ سپریم کورٹ نے جمعہ کو جموں کشمیر سرکار سے اْس درخواست کے سلسلے میں جواب طلب کیا جس میں کشمیر ہائی کورٹ بار صدر میاں عبدالقیوم کی گرفتاری کو چیلنج کیا گیا ہے۔جسٹس سنجے کشن اور جسٹس بی آر گاویا پر مشتمل عدالت عظمیٰ کے ایک ڈویڑن بینچ نے اس سلسلے میں مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر کی انتظامیہ کے نوم نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا۔سینئر وکلاء دشیانت داوے اور ویرندر گرور، جو میاں قیوم کی پیروی کررہے ہیں، کے مطابق انہوں نے جموں کشمیر کی عدالت عالیہ کے اْس آرڈر کو عدالت عظمیٰ میںچیلنج کیا ہے جس میں سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار میاں قیوم کی گرفتاری برقرار رکھی گئی ہے۔عدالت عظمیٰ نے یہ بھی ہدایت جاری کی کہ میاں قیوم کو تہار جیل دلی میں کچھ ضروریات فراہم کی جائیں۔

Comments are closed.