آو آئی سی بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے؛جموں کشمیر کے معاملے پر بھارت کسی کی مداخلت قبول نہیں کریگا / وزارت خارجہ

سرینگر/26جون: بھارت نے اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم کی جانب سے کشمیر سے متعلق ایک رابطہ گروپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس گروپ کا بھارت کے اندرونی معاملات میں کوئی ٹھوس موقف نہیں ہے۔خیال رہے کہ پاکستان نے پیر کے روز او آئی سی سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنی کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیا تھا۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق بھارت نے ایک بار پھر زور دیا ہے کہ جموں کشمیر کا مسئلہ اٹھا کر وہ بھارت کے اندرون معاملات میں دخل نہ دیں ۔ مرکزی وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شری واستو نے کہا کہ ہمارا موقف اس معاملے پر واضح ہے اور اس میں کوئی ابہام نہیں ہے۔ او آئی سی کا بھارت کے اندرونی معاملات میں کوئی کردار نہیں ہے، جموں و کشمیر کے معاملے میں بھی وہ مداخلت نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی اس بات پرزور دیا ہے کہ او آئی سی کو بھارت کے بارے میں غیرضروری حوالہ دینے سے باز رہنا چاہئے۔اس سے قبل اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ نے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے مطالبے کی حمایت کی تھی اور بھارتی حکومت کے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا۔

Comments are closed.