سرینگر/26جون/سی این آئی// گلوان ویلی کے معاملے پر اگرچہ بھارت اور چین کے مابین صلح سمجھوتیہ ہوا تاہم ’’وائی نالہ‘‘ کے قریب چین کی جانب سے فوج کیلئے رہائشی ڈھانچے تعمیر کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے ایک بار پھر ہند وچین کے مابین کشیدگی پیدا ہوتی دکھائی دے رہی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق لداخ کی گلوان وادی پر ہندوستان اور چینی فوج کے مابین شدید کشیدگی کے بعد اگرچہ درجنوں فوجیوں کی زندگی جانے کے بعد صلح سمجھوتیہ ہوا تھا تاہم لداخ میں گلوان وادی کے کچھ ہی دور ’’وائی نالہ‘‘کے نزدیک چینی فوج کی رہائشی کیلئے ڈھانچے تعمیر کئے جارہے ہیں ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق چین کی جانب سے ان ڈھانچوں کیلئے بڑی تیزی سے کام جاری ہے ۔ جس جگہ یہ ڈھانچے تعمیر کئے جارہے ہیں وہاں تک بھارتی فوج برسوں سے پیٹرولنگ کرتی آئی ہے تاہم اس اراضی پر کسی بھی ملک کی فوج مستقل طور پر تعینات نہیں تھی کیوں کہ اس جگہ کو ایک معاہدے کے تحت ’’نو مینز لینڈ ‘‘قراردیا گیا تھا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلز لیبریشن آرمی مذکورہ نالہ کے قریب مستقل طور پر تعینات رہے گی ۔ یاد رہے کہ لداخ کی گلوان وادی میں گزشتہ ماہ سے دونوں ممالک کی فوج کے درمیان سخت کشیدگی پیدا ہوئی تھی جس کے بعد دونوں جانب متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے تھے اور ہندوچین فوجی کمانڈروں کی میٹنگ کے بعد صلاح سمجھوتہ ہوا اور دونوں فوج اس بات پر متفق تھی کہ وہ اپنے اپنی جگہ سے پیچھے ہٹ جائیں گے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.