لداخ دورے سے واپسی کے بعد فوجی سربراہ کی راجناتھ سنگھ سے ملاقات
لداخ میں سرگرمیوں اور فوج کی تیاریوں کے بارے میں تفصیل سے واقف کیا
سرینگر/26جون: لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر ہندوستان اور چین کے درمیان جاری کشیدگی کے بیچ دو روز ہ دورے لداخ کے بعد فوجی سربراہ لفٹنٹ جنرل ایم ایم نروانے نے مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے پوری صورتحال سے انہیں اقف کرایا۔سی این آئی مانیٹر نگ کے مطابق لداخ میں ہند چین کشیدگی کے بیچ فوج کے سربراہ لفٹنٹ جنرل ایم ایم نروانے نے لداخ کا دوروز دورہ کیا جس دوران انہوں نے حقیقی کنٹرول لائن پر صورتحال کا جائیزہ لیا اور اگلی چوکیوں کا دورہ کرکے وہاں حالات کی جانکاری لی ۔دو روزہ دورے کے اختتام کے بعد واپسی پر لفٹنٹ جنرل ایم ایم نروانے نے نئی دہلی میں راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے راجناتھ سنگھ کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ملاقات کے بعد فوجی سربراہ نے راجناتھ سنگھ کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا اور حفاظتی انتظامات کے حوالے سے بھی موصوف کو مکمل جانکاری دی ۔ خیال رہے کہ لداخ کے دو دن کے دورے کے دوران جنرل نروانے نے گلوان وادی میں چینی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں زخمی ہوئے فوجوں سے اسپتال جاکر ملاقات کی۔ انہوں نے چینی فوجیوں کے ساتھ 15 جون کی رات گلوان میں چینی فوج کو جواب دینے والے فوجیوں کو تعریف کا ایک خط بھی دیا۔ اس جھڑپ میں فوج کے ایک کرنل سمیت فوج کے 20 فوجی شہید ہوگئے تھے۔ جھڑپ میں چینی فوج کے بھی کیئی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ذرائع کے مطابق جنرل نروانے نے مسٹر سنگھ کو حقیقی کنٹرول لائن پر گزشتہ دنوں کے واقعہ، وہاں کی سرگرمیوں اور فوج کی تیاریوں کے بارے میں تفصیل سے واقف کرایا۔
Comments are closed.