شہر خاص کے حبہ کدل علاقے میںلوگوں کو پینے کی پانی کی عدم دستیابی

گرمیوں کے ان ایام میں بھی لوگوں میںہاہار کار ، متعلقہ محکمہ خواب غفلت میں

سرینگر/26جون: شہر خاص کے حبہ کدل علاقے میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے باعث سینکڑوں نفوس پر مشتمل آبادی کو شدید پریشانیوں کا سامنا ہے ۔ جبکہ محکمہ جل شکتی علاقے میں پانی کی سپلائی بحال کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے ۔ سی این آئی کو نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سرینگر کے حبہ کدل دل حسنیار علاقے میں گرمیوںکے ان ایام میں پینے کے صاف پانی کی قلت سے ہارہار مچی ہوئی ہے اور لوگ کو پینے کے لئے پانی کا ایک صاف قطرہ بھی نہیں ہے جس کے نتیجے میںلوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ نمائندے نے مقامی لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں کئی ماہ سے پینے کے صاف پانی کو لیکر ہا ہار کار مچی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ علی محمد نامی ایک رہائشی نے بتایا کہ گرمیوںکے ان ایام میں بھی لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی کافی قلت محسوس ہو رہی ہے اور علاقے کے لوگوں کو گندہ پانی پینے کیلئے مجبور ہونا پڑتا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ اگرچہ انہوں نے کئی مرتبہ محکمہ کے اعلیٰ افسر ان کو آگاہ کیا کہ علاقے میںپینے کے صاف پانی کی سپلائی کو بحال کیا جائے تاہم آج تک ایسا نہیںکیا گیا اور نہ ہی علاقے میں پانی کی سپلائی بحال کرنے کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات اٹھائیں گئے ۔ مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا کہ علاقے میں جلد از جلد پینے کے صاف پانی کو بحال کیا جائے تاکہ لوگوں کے مشکلات کا ازالہ ہو سکے ۔

Comments are closed.