سرینگر/25جون: سرینگر پولیس نے سماجی بدعات کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے تین قمار بازوں کی گرفتاری عمل میںلائی ۔ سی این آئی کو پولیس ترجمان سے موصولہ بیان کے مطابق تھانہ پولیس نوہٹہ کی پولیس پارٹی ایس ایچ او کی قیادت میں پولیس ٹیم نے شیش باغ قبرستان سرینگر میں قمار بازوں کے اڈے پر چھاپہ ڈال کر وہاں تین جواریوںجن کی شناخت نثار احمد گنائی ساکن ناروارہ ڈانگر پورہ ، فاروق احمد ساکن ناروار عید گاہ ار فاروق احمد گنائیساکن ناروارہ ڈانگر پورہ کی گرفتاری عمل میں لاکر اُن کے قبضے سے 12020 روپیہ کی رقم اور تاش کے پتے موقع پرہی برآمد کرکے ضبط کئے ۔ پولیس نے اس سلسلے میںکیس زیر ایف آئی آر نمبر 28/2020 متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا۔ سرینگر پولیس نے اُن اشخاص کو متنبہ کیا ہے جو قمار بازی جیسی برائیوں کو فروغ دے رہے ہیں اور اگر انہوں نے اپنی سرگرمیاں ترک نہ کی تو اُن کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس کی جناب سے عوام الناس سے گزارش ہے کہ سماج میں پھیلی برائیوں کو قلع قمع کرنے کیلئے پولیس کو اپنا دست تعاون پیش کریں تاکہ تمام طرح کے سماجی بدعات کو جڑ سے اکھاڑ پھینک دیا جاسکے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.