سرینگر/25جون: ہندوپاک کی جانب سے سرحدوں پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ بدستور جاری ہے تازہ واقعہ میں سرحدی ضلع کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں ہندوستان اور پاکستانی افواج کے مابین گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں سرحدی آبادی میں خوف ہو دہشت پھیل گیا اور لوگ محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے۔ ادھر دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے ایک بار پھر بلا اشتعال گولہ باری کی۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ہندوستان اور پاکستانی فوج کے مابین اگرچہ سرحدی پر گولہ باری چلتی رہتے ہے تاہم گزشتہ دنوں دنوں ممالک کے مابین خارجی سطح پر اُس وقت خلیج پیدا ہوئی جب اسلام آباد پاکستان میں بھارتی سفارت خانے میں تعینات ایک آفیسر کا فون مبینہ طور پر کئی دنوں تک سوچ آف آرہا تھا جس کے بارے میں بتایا جاتا تھا کہ وہ پُراسرار طور پر لاپتہ ہوا ہے ۔ اس واقعے کے بعد ہندوستان نے پاکستانی سفارتے خانے میں تعینات افسران کی تعداد کو کم کرنے کا فیصلہ کیا اور اس طرح دونوں ممالک کے درمیان خارجی سطح پر ایک بار پھر کشیدگی بڑھ گئی اس کے ساتھ ہی سرحدوں پر ایک بار پھر ماحول گرم ہوا ہے ہندوستان و پاکستانی فوج نے آج سرحدی ضلع کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں ایک دوسرے کی پکٹوں پر شدید گولہ باری کی جس میں دونوں جانب جدید ترین ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا گیا ہے ۔ادھردفاعی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے آج مژھل سیکٹر میں ہندوستانی فوجی پکٹوں کو نشانہ بناتے ہوئے بلا اشتعال گولہ باری کی جس میں پاک فوج نے مورتار شلوں کا بھی استعمال کیا جس کے جواب میں بھارتی فوج نے بھی پاکستانی کی فوجی پکٹوں کو نشانہ بنایا جس میں کئی فوجی بنکر تباہ ہوچکے ہیں ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.