ندی نالوں سے ریت اور بجری نکالنے والوں کے خلاف کارروائی

اننت ناگ میں 39ٹپر، ڈمپر اور ٹریکٹر ضبط ، 7لاکھ روپے بطور جرمانہ وصول

سرینگر/25جون: جنوبی کشمیر کے مختلف ندی نالوں سے غیر قانونی طریقے سے ریت اور بجری نکالنے والوں کے خلاف کارروائی کے دورن 39ٹریکٹر ، ٹپر، جے سی بی اور ڈمپر ضبط کرلئے گئے ہیں جبکہ قصورواروں سے 7لاکھ روپے بطور جرمانہ وصول کئے گئے ہیں اس کے علاوہ پانچ افراد کے خلاف کیس بھی درج کرلیا گیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مختلف ندی نالوںخاص کر نالہ آرپتھ ، نالہ برنگی ، نالہ ساندرن ، نالہ لدرجو کہ ضلع اننت ناگ کی شان و شوکت بڑھاتے ہیں تاہم چند خود غرض ٹھیکدار اس قدرتی خزانے کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیںجن کے خلاف ڈسٹرکٹ منرل آفیسر (ڈی ایم او اننت ناگ)ذوالفقار شفیع کی قیادت میں ٹیم نے گزشتہ کئی روز سے کارروائی جاری رکھتے ہوئے 39ٹیکٹر، ڈمپر، جے سی بی ، اور ٹپر کو ضبط کرلئے گئے ہیںجبکہ ندی نالوں سے غیر قانونی طریقے سے ریت اور بجری نکالنے والے ٹھیکیداروں سے 7لاکھ روپے بطور جرمانہ بھی وصول کئے گئے ہیں ۔ اس دوران محکمہ نے پانچ افراد کے خلاف کیس بھی درج کرلئے ہیں ۔ اس ضمن میں ڈسٹرکٹ منرل آفیسر ذوالفقار شفیع نے بتایا کہ اس طرح سے غیر قانونی طریقے سے ریت اور بجری نکال کر ندی نالوں کی ہیت تبدیل کی جاتی ہے جس کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوںنے کہا کہ محکمہ کی جانب سے ضلع میں پندرہ بلاکوں میں ریت اور باجری نکالنے کیلئے بولی لگائی گئی ہے جہاں سے قانونی طور پر ٹھیکدر نکال سکتے ہیں تاہم چنندہ جگہوں سے ریت اور بجری نکالنے سے نہ ہی ندی نالوں کو کوئی نقصان پہنچنے کا امکان ہے اور ناہی اس سے دریائوں کی ہیت تبدیل ہوجائے گی ۔ انہوںنے کہا کہ غیر قانونی طریقے سے ریت اور بجری نکالنے والے ٹھیکداروںنے تعمیراتی مواد کی قیمتوںکو بھی من مانی طریقے سے بڑھایا تھا ریت جو دو ہزار روپے ٹپر تھی چھ ہزار تک پہنچائی گئی اسی طرح بولڈر اور بجری کی قیمتوں کو بھی بڑھایا گیا تھا لیکن اب سرکاری نرخناموں پر ہی ریت اور بجری دستیاب رہے گی ۔

Comments are closed.