اندر کوٹ سنبل کے لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم؛محکمہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاج، اعلیٰ حکام سے توجہ کی اپیل

سرینگر/25جون: اندر کوٹ سنبل بانڈی پورہ کے لوگوں نے آج محکمہ پی ایچ ای کے خلاف سخت احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے محکمہ پر الزام عائد کیا ہے کہ ان شدید گرمی کے دنوں میں محکمہ نے علاقہ کو پینے کے صاف پانی سے محروم رکھا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے اندر کوٹ سنبل علاقے میں آج لوگوں نے محکمہ پی اایچ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے ۔محکمہ کی جانب سے علاقہ کو گزشتہ بیس روز سے پینے کے صاف پانی سے محروم رکھا ہے احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ اگرچہ متعلقہ افسران سے اس بارے میں کئی بار بات کی گئی لیکن انہوں نے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جس کے نتیجے میں لوگ ندی نالوں کا ناصاف پانی استعمال کرنے پر مجبور ہے جو کئی بیماریوں کو جنم دیتا ہے ۔ لوگوںنے کہا ہے کہ ان گرمی کے دنوں اور وبائی بیماری میں اگرچہ محکمہ صحت اور سرکار کی جانب سے بار بار یہ تلقین کی جاتی ہے کہ صاف و صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ، بار بار ہاتھوں کو دھویا جائیے لیکن اگر پانی ہی دستیاب نہیں ہوگا تو صفائی کس طرح ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا محکمہ پی ایچ ای کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی ہے کہ وہ مذکورہ علاقہ کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کیلئے فوری طور پر کارروائی عمل میں لائیں۔

Comments are closed.