سرینگر/25جون/: صوبہ جموں کے پونچھ مینڈھر میں جمعرات کو ایک کمسن بچی کو اپنے گھر میں بے ہوشی کی حالت میں پایا جس کے بعد اس کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ بچی کی موت سانپ کے کاٹنے سے ہوئی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق صوبہ جموں کے سرحدی ضلع پونچھ کے مینڈھیر میں ایک تین سالہ بچی سادیہ کوثر دختر حیدر قاسم کو اپنے گھروں والوں نے بے ہوشی کی حالت میں پاکر بچی کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس بات کا انکشاف کیا کہ بچی کی موت سانپ کے ذہر ہے ہوئی ہے ۔ اس واقع کی تصدیق کرتے ہوئے بی ایم او مینڈھر پرویز خان نے کہا ہے کہ لڑکی کی موت سانپ کے کاٹنے سے ہوئی ہے ۔ اس واقع کے بعد علاقہ میں لوگ خوف زدہ ہوئے اور محکمہ وائلڈ لائف کے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ جنگلی جانوروں خاص کر سانپوں کو قابو کرنے کیلئے اقدامات اُٹھائیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.