کپواڑہ کے منزہار ہائی ہامہ سڑک کی خستہ حالی ، مقامی آبادی پریشان

معمولی بارشیں سڑک کو جھیل بنا دیتی ہے ، محکمہ آر اینڈ بی خواب غفلت میں

سرینگر/25جون/: شمالی کشمیر کے منزہار ہائی ہامہ سڑک کی خستہ حالی کے باعث مقامی آبادی کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ محکمہ آر اینڈ بی سرک کی مرمت کیلئے کوئی بھی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھا رہی ہے ۔ سی این آئی کو نمائندے نے کپواڑہ سے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ منزہار سے ہائی ہامہ تک رابطہ سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کا سڑک سے پید ل چلنا محال ہے گاڑیوں کو چلنا دور کی بات ہے ۔ نمائندے کے مطابق سڑک پر بڑے بڑے گڑھے ہو گئے ہیں اور معمولی بارشیں ہونے کے ساتھ ہی سڑک کے گڑھوں میںپانی جمع ہو جاتا ہے اور سڑک جھیل جیسا رخ پیش کرتی ہے ۔ نمائندے نے مقامی لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سڑک کی حالت اس قدر خستہ ہے کہ چھوٹے بچے اور بزرگ اس سڑک پر چلنے سے ڈر محسوس کرتے ہیں جبکہ جب بھی بارشیں ہوتی ہے تو لوگ گھر وں میں ہی رہنے کو ترجیح دیتے ہیں ۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ سڑک کی خستہ حالی کے باعث لوگوں کو شدید ترین مشکلات کا سامنا ہے اور اس سڑک کی مرمت کیلئے محکمہ آر اینڈ بی نے آج تک کوئی سنجیدگی کا مظاہر نہیںکیا ۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ انہو ں نے کئی بار متعلقہ محکمہ کو آگاہ کیا تھا کہ سڑک کی مرمت عمل میںلائی جائے تاہم انہوںنے آج تک اس کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا جس کے باعث مقامی آبادی پریشانی میں مبتلا ہے ۔ اس ضمن میں جب نمائندے نے آر اینڈ بی کے ایگزیکٹو انجینئر کپواڑہ سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ سڑکوں کی مرمت کیلئے پہلے ہی ٹینڈر جاری کئے گئے ہیں تاہم علاقے کے لوگوں کی کچھ مزاحمت کے وجہ سے کام شروع نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ سڑک کی مرمت کیلئے مقامی لوگوں کا تعاون لازمی ہے اور جلد ہی مرمت کا کام شروع کیا جائے گا ۔ ( سی این آئی )

Comments are closed.