آئی جی پی کشمیر کی سربراہی میں میٹنگ ، امر ناتھ یاتر ا تیاریوں پر تبادلہ خیال
زمینی سطح پر کامیاب آپریشن اور امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے فورسز کے رول کو سراہا
سرینگر/25جون: انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون شری وجے کمار (آئی پی ایس )نے پولیس کنٹرول روم کشمیر میں سالانہ امرناتھ یاترا کی 2020کی تیاری کے سلسلے میں میٹنگ کی صدارت کی جس میں سیکورٹی انتظامات اور سیکورٹی فورسز اہلکاروں کی تعیناتی پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ میٹنگ کے دوران زمینی سطح پر کورونا وائیرس کے بچاو َ کے خاطر امرناتھ یااترا کوبغیر کسی روکاوٹ کے پائے تکمیل تک پہنچانے پر غور خوز کیاگیا۔سی این آئی کے مطابق پولیس کنٹرول روم کشمیر میں آئی جی پی کشمیر وجے کمار کی سربراہی میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں آئی جی پی بی ایس ایف ڈاکٹر راجیش کمار مشرا، آئی جی پی سی آر پی ایف آپس کشمیر راجیش کمار، آئی جی پی سی آرپی ایف سرینگر پی کے پانڈے، ڈی آئی جی وسطی کشمیر اوتول کمار گویل آئی پی ایس، بی جی ایس آپس پندرہ کارپس ، ڈی آئی جی از سی آر پی ایف،ایس کے او آر، ڈی آئی جی آئی ٹی بی پی ، ڈی آئی جی ایس ایس بی ، ایس ایس پی سرینگر، گاندربل کے علاوہ ایس ایس پی اننت ناگ کولگام اور اونتی پورہ نے شرکت کی ۔ میٹنگ کے دوران امرناتھ یاترا کے سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات کے امور کے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔اس کے علاوہ میٹنگ کے دوران کووڈ أ19 کے ذریعے سے درپیس چیلنجوںکے علاوہ اس کی روکتھام کے علاوہ حکومت کی جانب سے وقتاََ فوقتاََ یاترا کے دوران دئے گئے رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہونے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔میٹنگ کے دوران آئی جی پی کشمیر نے سیکورٹی فورسز کے رول کی کافی سراہانہ کی ہے جن کی آپسی بہتر تال میل کے ذریعے سے زمینی سطح پر کامیاب آپریشن کئے گئے ہیں اور جن کی بدولت امن و قانون کی صورت حال کو برقرار رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مذید بتا یا کہ اس سال سیکورٹی انتظامات کے علاوہ امرناتھ یاترا کے دوران کووڈ 19 جیسے چیلنجوں کا بھی سامنا ہے ۔آئی جی پی کشمیر نے پولیس اور دیگرسیکورٹی فورسز آفیسرا ن کو یاترا کے دوران آپسی ہم آہنگی اور بہتر تال میل قائم و دائم رکھنے پر زور دیا ۔ اس کے قبل آئی جی پی کشمیر کو متعلقہ آفیسران نے یاترا 2020کے سلسلے میں فورسز کی تعیناتی اورمیکانزم کے بارے میں روشناس کیا۔( سی این آئی )
Comments are closed.