جنوبی کشمیر میں سیکورٹی گریڈ کو مزید مضبوط بنانے کیلئے جموں کشمیر انتظامیہ کے اقدامات

سات نئے پولیس یونٹوں کی تشکیل کو ہری جھنڈی ، اضافی فورسز کیساتھ تین دیگر یونٹوں کو بڑھا ئوا دیا جائیگا

سرینگر/25جون: جنوبی کشمیر میں سیکورٹی گریڈ کو مزید مضبوط بنانے کیلئے جموں کشمیر انتظامیہ نے سات نئے پولیس یونٹوں کی تشکیل کو ہری جھنڈی دی ہے جبکہ 271 سے زائد اضافی پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے ساتھ تین دیگر یونٹوں کو بڑھا ئوا دیا جائے گا ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیرا نتظامیہ نے ایک غیر معمولی فیصلہ کے تحت جنوبی کشمیر میں حفاظتی انتظامات کو مستحکم کرنے کا حکم دیا ہے اور اس کے لئے مزید سات نئے پولیس یونٹوں کی تشکیل کو ہری جھنڈی دی گئی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ قدم جنوبی کشمیر میں عسکری کارروائیوں میںتیزی اور سال 2019 میں ہونے والے پلوامہ حملے سمیت دیگر کارورائیوں کے پیش نظر لیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں محکمہ داخلہ کی طرف سے جمعرات کو جاری ہونے والے ایک حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ کولگام ضلع کے قاضی گنڈ میں صدر دفتر ، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس (اے ایس پی) کے دفتر کے قیام کی منظوری دی گئی ہے۔جبکہ اس کے علاوہ پانپور میں سب ڈویڑنل پولیس آفیسر (ایس ڈی پی او) کا دفتر قائم کرنے کی بھی منظوری دی۔محکمہ نے ضلع کولگام کے بہی باغ میں پولیس چوکی کو پولیس اسٹیشن میں اپ گریڈ کرنے اور ڈی کے پورہ اور سنگم میں پولیس چوکیوں کو باقاعدہ بنانے کی منظوری دی۔حکمنامہ میں یہ بھی کہا کہ اننت ناگ ضلع میں ہلڑٖ اور ڈاکسم ، کولگام ضلع میں ہٹی پورہ اور نیلو میں پانچ نئی پولیس چوکیاں اور اونتی پورہ کے چرسو میں ایک ٹول پلازہ قائم کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔حکمنامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ سیکورٹی گرڈ کو مضبوط بنانے کے لئے ، حکومت نے ان سیکورٹی یونٹوں پر 272 پولیس اہلکاروں میں ایک اے ایس پی ، ایک ڈپٹی ایس پی ، ایک انسپکٹر ، 19 سب انسپکٹرز اور نو اے ایس آئی کو تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔

Comments are closed.