سال 2014سے امسال ماہ جون تک سرحدوں پر 146درا ندازی کی کوششیں؛اس پار داخل ہونے کی کوشش میں25جنگجو ہلاک ، 12جنگجوئوں کوگرفتار بھی کر لیا گیا / وزارت داخلہ

سرینگر/25جون: ہند پاک کے مابین سرحدی کشیدگی کے بیچ مرکزی وزرات داخلہ نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ سال 2014سے امسال ماہ جون تک سرحدوں پر 146درا ندازی کی کوششیں ہوئی ہے جس دوران تمام کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے 25دراندازوں کو ہلاک کیا گیا جو اس پار داخل ہونے کی کوشش میں تھے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ادعداد و شمار کے مطابق سال 2014سے آج تک کنٹرول لائن اور بین الاقوامی سرحد پر 146مرتبہ دراندازی کی کوششیںناکام بنا دی گئی ۔ اعدادوشمار کے مطابق دراندازی کی یہ ساری کوششیں جموں وکشمیر ، پنجاب اور راجستھان کی سرحدوں سے ہوئیں جس میں زیادہ سے زیادہ دراندازی کے معاملات جموں و کشمیر اور کم سے کم راجستھان میں رپورٹ ہوئے۔اعداد وشمار کے مطابق ساڑھے چھ سال (1 جنوری 2014 سے 15 جون 2020 کے درمیان) کے عرصہ میں ، بی ایس ایف نے 12 جنگجوئوں کو بھی گرفتار کرلیا ہے جنھیں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور پاکستان کے پنجاب کے لانچ پیڈ کے ذریعے دھکیل دیا گیا تھا۔۔اعداد و شمار کے مطابق اس سال 15 جون تک دراندازی کی کل تین کوششیں ہوئی جن میں ایک جموں و کشمیر میں اور دو پنجاب میں ان تینوں میں سے ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔یہ تعداد 2019 میں چھ تھی جب جموں و کشمیر اور پنجاب میں ہر ایک کی سرحدوں کے ذریعے دراندازی کی تین کوششیں کی گئیں۔ بی ایس ایف نے ان کوششوں کو ناکام بنا دیا ۔

Comments are closed.