پلوامہ کے بعد ہر دشیوا سوپور میں فوج اور جنگجوئوں کے مابین مسلح تصادم آرائی

دو لشکر جنگجو جاں بحق ، سوپور میں انٹر نیٹ خدمات معطل ، حساس مقامات پر سیکورٹی سخت

سرینگر/25جون: جنوبی ضلع پلوامہ کے بعد شمالی کشمیر کے ہر دشیوا سوپور علاقے میں فوج و فورسزاور جنگجوئوں کے مابین مسلح تصادم آرائی میں عسکری تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ دو جنگجو جاں بحق ہو گئے۔ جھڑپ کے ساتھ ہی سوپور میں انٹر نیٹ خدمات معطل کی گئی جبکہ حساس مقامات پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جھڑپ میں دو جنگجو ہو گئے ہیں جن کی شناخت فوری طور پر نہیں ہو سکی ۔ سی این آئی کے مطابق سوپور کے ہردہ شیوہ نامی علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعدفوج ،سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران علاقے کو جمعرات کی اعلیٰ صبح محاصرہ میں لیا ۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں اعلیٰ صبح اس وقت گولیوں کا مختصر تبادلہ ہوا جب علاقے میںجنگجوئوں نے محاصرہ توڑ کر فرار ہونے کی کوشش میں فوج و فورسز پر گولیاں چلائی ۔جھڑپ کی شروعات کے ساتھ ہی فورسزاہلکاروں کی اضافی کمک طلب کی گئی تاکہ جنگجوئوں فرار ہونے کا موقعہ نہ ملے۔علاقے کی طرف جانے والے تمام راستے بند کئے گئے اور علاقے کو چاروں طرف سے سخت گھیرے میں رکھا گیا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ طرفین کے مابین گولی باری محض کچھ ہی منٹوں تک جاری رہی اور ابتدائی فائرنگ کے نتیجے میںہی دو جنگجو جاں بحق ہو گیا جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط کر لیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جھڑپ میں دو جاں بحق ہو گئے جن کے قبضہ سے اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط کر لیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج و فورسز نے علاقے کو محاصرہ میں لیا جس دوران وہاں چھپے جنگجوئوں نے فوج و فورسز پر فائرنگ کی جس کے جوابی کارورائی میں دو جنگجو مارے گئے ۔ انہوںنے بتایا کہ جھڑپ کے مقام سے دونوں جنگجوئوں کی نعشیں بر آمد کر لی ہے اور ان کی شناخت کے حوالے سے کوششیں جاری ہے ۔ ادھر جھڑپ کے ساتھ ہی سوپور میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات بند کر دی گئی جبکہ حساس مقامات پر بندشوں کا نفاذ عمل میںلایا گیا ۔

Comments are closed.