سرینگر/25جون: مہلک وبائی کورنا وائرس کی قہر سامانیوں کے بیچ وبائی بیماری سے جموں کے پونچھ ضلع میں پہلی ہلاکت اور موت کے تین روز بعد سرینگر کے شہری کا ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی جموںکشمیر میں کورنا وائرس سے اموات کی تعداد 90تک پہنچ گئی ۔ ادھر وادی کشمیر میں گزشتہ دو دنوں سے کورنا وائرس سے اموات میں اضافہ کے بیچ لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کی لہر میں روز بروز اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے ۔ جمعرات کو جموںکشمیر میں اس مہلک وبائی بیماری سے وادی کشمیر میں مزید دوموت واقع ہوئی۔ اس طرح جموں کشمیرمیں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد90تک بڑھ گئی۔معلوم ہوا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا ضلع پونچھ کے 57 سالہ شخص کی میڈ یکل کالیج جموں میں موت واقعہ ہوئی ہے۔یہ ضلع پونچھ کے کسی شہری کی کورونا سے ہونے والی پہلی موت ہے۔ ضلع پونچھ کی تحصیل سرنکوٹ کے مڑاہ علاقہ سے تعلق رکھنے والا شخص، جو کہ حال ہی میں راجستھان سے لوٹا تھا اور اسے کورونا مثبت پایا گیا تھا ، میڈیکل کالج جموں میں گزشتہ شب لقمہ اجل بن گیا۔ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص ذیابطیس کی بیماری میں بھی ملوث تھا۔چیف میڈیکل آفیسر پونچھ ڈاکٹر غلام احمد نے مذکورہ شہری کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ کوروناکی وجہ سے ہی جاں بحق ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ روز قبل اس کا کورونا ٹیسٹ کروایا گیا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔ جبکہ جمعرات کو دوسری ہلاکت سرینگر میںہوئی ،موت کے تین روز بعد سرینگر کے ایک 75سالہ شہری کا کورونا ٹیسٹ جمعرات کو مثبت آگیا۔ مذکورہ شہری مہجور نگر علاقے کا رہنے والا تھا۔اس طرح جموں کشمیر میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد90ہوگئی ہے۔صدر اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری نے بتایا کہ مذکورہ شہری کو22جون کے روز داخل کرایا گیا تھا اور اْسی دن اْس کا کورونا کیلئے نمونہ لیا گیا تھا جس کی رپورٹ اب مثبت آئی ہے۔مذکورہ شہری23جون کو چل بسا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.