سرینگر میں نقب زنی کا کیس حل؛ سارق کو کیا گرفتار، تحقیقات شروع

سرینگر/18جون: سرینگر پولیس نے نقب زنی کے ایک کیس کو حل کرکے اس میں ملوث سارق مال مسروقہ سمیت گرفتارکیا۔سی این آئی کو پولیس ترجمان سے موصولہ بیان کے مطابق مورخہ 02.06.2020 تھانہ پولیس پارمپورہ کو ظہور احمد بٹ ساکن مجہ گند نے اپنی تحریری درخواست میں بتایا کہ مذکورہ نے اپنی سیکورٹی زیرنمبرJK01AL-0208 کو پیٹرول پمپ کے متصل پرلب سڑک پر کھڑا کرکے رکھا تھا جس کو کسی نامعلوم شخص نے چوری کرکے لیاہے۔ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آرنمبر98/2020 متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرکے اس سلسلے میں ایک اسپیشل تفتیشی ٹیم تشکیل دیا ۔ پولیس کی تحقیقات ٹیم نے اس کیس میں جدید طریقے کار بروئے کار لاکر اس کیس میں ملوث مختلف مشتبہ افراد کی چھان بین کی ۔ پوچھ تاچھ کے دوران ایک مشتبہ شخص جس کی شناخت مدثر احمد ڈار ولد عاشق حُسن ڈار ساکن ڈانگر پورہ سمبل کے بطو ر ہوئی ہے نے انکشاف کیا انہوں نے متذکرہ سیکورٹی کو سرقہ کرکے لیا تھا اور پولیس کی ٹیم نے متذکورہ سیکو رٹی کو ملزم کے رہایشی مکان سے برآمد کرکے ضبط کی ۔پولیس کی اس کاروائی عوام الناس نے کافی سراہانہ کی ۔

Comments are closed.