مہلک وبائی بیماری کورنا وائرس کی قہر سامانیاں؛سعودی عرب میں شہر سرینگر کا ایک اور ڈاکٹر موت کی آغوش میں چلا گیا

سرینگر/18جون: جموں کشمیر میں کورنا وائرس کی قہر سامانیوں کے بیچ وادی سے تعلق رکھنے والے ایک اور ڈاکٹر کی سعودی عرب میں مہلک وبائی بیماری سے موت ہوئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر کے نشاط علاقے سے تعلق رکھنے والے 69سالہ ڈاکٹر کی کورنا وائرس ے سعودی عرب میںموت واقع ہوئی ہے جس کی تصدیق مہہلوک ڈاکٹر کے ایک قریبی دوست نے کی ۔ مہلوک ڈاکٹر کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ سعودی میں گزشتہ 35سالوں سے ڈاکٹرکے بطور کام کر رتھا ۔ مہلوک ڈاکٹر کے ایک قریبی ساتھی ڈاکٹر محمد اقبال بٹ کا کہنا تھا کہ 9روز قبل مذکورہ ڈاکٹر کورنا وائرس کی بیماری میںمبتلا ہو گیا جس کے بعد اس کو سعودی کے ایک اسپتال میں علاج و معالجہ کیلئے داخل کر ایا گیا جہاں وہ ونٹی لیٹر پر تھا اور گزشتہ شب حرکت قلب بند ہونے کے باعث اس کی موت واقع ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ مہلوک ڈاکٹر کو جمعرات کی صبح سپرد خاک کیا گیا ۔ مہلوک ڈاکٹروں کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ ان کے گھر میں ان کی اہلیہ کے علاوہ چار بچے ہیں جن میں دو بیٹیاں بھی ہے ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی سعودی عرب میں کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک ڈاکٹر کی کورنا وائرس سے موت واقع ہوئی تھی ۔

Comments are closed.