سرینگر/18جون: جنوبی ضلع پلوامہ میں آورہ کتوں کی ہڑبونگ کے بڑھتے واقعات کے بیچ پرژھو پلوامہ میں آور ہ کتوں نے پانچ افراد پر حملہ کرکے ان کو کاٹ کھا لیا ۔ ادھر علاقے میں آورہ کتوں کی بڑھتی تعداد کے باعث مقامی آبادی میں شدید تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ آورہ کتوں پر قابو پانے کیلئے اقدامات اٹھائیں جائے ۔ سی این آئی کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میں آورہ کتوں کی ہڑ بونگ سے آبادی پریشانیوں میںمبتلا ہو چکی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ کورنا وائرس کے چلتے پلوامہ کے کئی علاقوں جن میںپرژھو اور دیگر علاقے میں آورہ کتوں کی ہڑبونگ سے آبادی کافی پریشان ہو چکی ہے اور آئے روز آورہ کتوں کے حملوں نے لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا محال ہو گیاہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بدھ کو آورہ کتوں نے پرژھو علاقے میںپانچ افراد پر حملہ کرکے ان کا کوٹ کھا لیا جس کے بعد تمام زخمی افراد کو علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج کرکے انہیں گھروں میں بیٹھنے کی ہدایت دی گئی ۔ ادھر علاقے میں آورہ کتوں کی ہڑبونگ کے باعث مقامی لوگوں میں خو ف و دہشت کی لہر پائی جا رہی ہے اور مقامی آبادی نے مطالبہ کیا کہ آورہ کتوں کی سے آبادی کو نجات لایا جائے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.