سرینگر/18جون/سی این آئی// اونتی پورہ میں تعینات ایک سی آر پی ایف اہلکار نے اپنی سروس رائفل کا استعمال کرتے ہوئے خود پر گولہ چلاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی میں تعینا ت فوجی اور نیم فوجی دستوں کے علاوہ فورسز اہلکاروں کی جانب سے خود کشی کرنے کے معاملات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اگرچہ بھارتی وزارت دفاع نے یہاں تعینات فوجی اہلکاروں کا تنائو دور کرنے کیلئے اقدامات اُٹھائے تھے لیکن خود کشی کے واقعات میں کمی واقع نہیں ہوئی ۔ تازہ واقعے میں 178بٹالین سے وابستہ موتی رام کانوائی ڈیوٹی پر معمور نے جس نے آج صبح اپنی سروس رائفل کا استعمال کرکے خود کی زندگی ختم کردی ۔ اس دوران ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ اہلکار کی پوسٹنگ ریشی پورہ زینہ پورہ شوپیاں میں تھی تاہم اس وقت وہ اونتی پورہ میں تھا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ابتدائی طور پر ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ مذکورہ فوجی اہلکار نے اس طرح کا راست اقدام کس وجہ سے اُٹھایا تھا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.