سرینگر/18جون/سی این آئی// رفیع آباد میں بی ایس ایف اہلکاروں نے ایک مقامی نوجوان کے سر پر ڈنڈوں سے حملہ کرکے اس کو شدید طور پر زخمی کردیا جس کے خلاف مقامی لوگوں میں کافی غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے اور لوگوںنے اس واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے رفیع آباد میں آج بی ایس ایف کی روڑ اوپنگ پارٹی میں شامل اہلکاروں نے ایک نوجوان کے سر پر ڈنڈے مار کر اس کو شدید زخمی کیا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ لڈورہ رفیع آباد میں تعینات بی ایس ایف اہلکاروں نے ایک نوجوان محمد رفیع آہنگرساکنہ لڈورہ رفیع آباد کو اُس وقت زخمی کیا جب وہ اپنے میوہ باغ میں کام کررہا ہے جس دوران وہاں پر بی ایس ایف اہلکار نمودار ہوئے جنہوںنے مذکورہ نوجوان سے پوچھتاچھ شروع کی اور اس دوران بی ایس ایف اہلکاروںنے بلا وجہ لڑکے کے سر پر ڈنڈوں سے مار کر اس کو شدید زخمی کردیا ۔ عینی شاہدین نے کہا کہ نیم فوجی دستوں کے اہلکاروں نے مذکورہ لڑکے کو بلا وجہ شکار بنایا کر شدید زخمی کردیا جس کو فوری طور پر زخمی حالت میں رفیع آباد ہسپتال پہنچایا گیا ۔ اس واقع کی وجہ سے مقامی لوگوں میں بی ایس ایف اہلکاروں کے خلاف شدید غم وغصہ پیدا ہوا ہے ۔ دریں اثناء ایس ایس پی سوپور جاوید اقبال نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بی ایس ایف کی روڑ اوپننگ پارٹی سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کے ساتھ کسی معاملے پر توں توں میں میں ہوا جس دوران وہ زخمی ہوا تاہم مذکورہ نوجوان کو نزدیکی ہسپتال پہنچایاگیا جہاں اس کی حالت مستحکم ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.