سرینگر/18جون: سرحدی ضلع کپوارہ کے مژھل سیکٹر میںہند و پاک افواج نے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرکے ایک دوسرے کے فوجی بینکرو ں کو نشانہ بناکر شدید گولہ باری کی جس کی وجہ سے سرحدی آبادی میں سخت خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرحدی ضلع کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں جمعرات کو ایک بار پھر شدیدگولہ باری ہوئی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ جمعرات کی صبح ہندوستان اور پاکستانی افواج نے ایک دوسرے کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بناکر جدید ہتھیاروں سے گولہ باری کی جس کے باعث سرحد ی سیکٹر میں شدید کشیدگی بڑھ گئی ہے اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ مژھل کے مختلف سرحدی علاقوں میں صبح سے ہی سماعت شکن گولے پھٹنے کی آوازیں آرہی تھیں جس کی وجہ سے سرحدی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ان دنوں سرحدی آبادی اپنے کھیت کھلیانوں میں جاکر کھیتی باڑی میں مصروف رہتے ہیں تاہم آر پار گولہ باری کے نتیجے میں کسان اپنے کھیتوں میں کام نہیں کرپارہے ہیں اور کھیت کھلیان ریگستانوں کا منظر پیش کررہے ہیں ۔ اس دوران دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے جمعرات کو ایک بار پھر ہندوستانی اگلی چوکیوں کو نشانہ بناکر جدید ہتھیاروں سے گولہ باری کی اور اس دوران دیگر جنگی ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ پاکستانی فوج نے مورٹار گولوں کا بھی استعمال کیا ۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج کی بلا اشتعال گولہ باری کا سرحد پر تعینات فوج نے بھر پور جواب دیا اور پاکستانی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس میں کئی فوجی بینکروں کے تباہ ہونے کی امید ہے ۔ دفاعتی ترجمان نے کہا کہ پاکستانی فوج نے رواں برس اب تک 231سے زائد بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج بھی پاکستان کی بلا اشتعال گولہ باری کا بھر پور جواب دے رہی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.