سرینگر میں سماجی بدعات کے خاتمہ کیلئے پولیس کی مہم؛04 قمار باز گرفتار، داو پر لگائی گئی رقم ضبط

سرینگر / 17جون : سرینگر پولیس نے سماجی بدعات کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے چار قمار بازوں کی گرفتاری عمل میں لائی ۔ سی این آئی کو پولیس ترجمان سے موصولہ بیان کے مطابق تھانہ پولیس نگین کی پولیس پارٹی ایس ایچ او نگین کی قیادت اور ایس پی حضرت بل کی سربرائی میں پولیس ٹیم نے میرک شاہ کالونی سرینگر میں قمار بازوں کے اڈے پر چھاپہ ڈال کر وہاں چار جواریوں کی گرفتاری عمل میں لاکر اُن کے قبضے سے 3900روپیہ کی رقم اور تاش کے پتے موقع پرہی برآمد کرکے ضبط کئے ۔ پولیس نے اس سلسلے میںکیس زیر ایف آئی آر نمبر 106/2020 متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا۔ سرینگر پولیس نے اُن اشخاص کو متنبہ کیا ہے جو قمار بازی جیسی برائیوں کو فروغ دے رہے ہیں اور اگر انہوں نے اپنی سرگرمیاں ترک نہ کی تو اُن کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس کی جناب سے عوام الناس سے گزارش ہے کہ سماج میں پھیلی برائیوں کو قلع قمع کرنے کیلئے پولیس کو اپنا دست تعاون پیش کریں تاکہ تمام طرح کے سماجی بدعات کو جڑ سے اکھاڑ پھینک دیا جاسکے۔

Comments are closed.