چین نے کوروناوائرس مخالف ویکسین تیار کرنے کا کیا دعویٰ؛ ویکیسن 90 فیصد کورونا مریضوں پر اثردار ثابت، آخری ٹیسٹ باقی

سرینگر/16جون: کوروناوائرس کو روکنے کیلئے اگرچہ دنیا بھر کی ادویات ساز کمپنیاں ویکسین بنانے میں لگی ہوئی ہے وہیں پر چین نے دعویٰ کیا ہے کہ کووڈ19سے لڑنے کیلئے ایک چینی کمپنی نے ویکسین تیار کرلیا ہے ۔ چین کی ایک دواساز کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے ذریعہ تیار کی گئی کورونا انفیکشن کی ویکیسن ہیومن ٹرائل میں 90 فیصد مریضوں پر اثردار ثابت ہوئی ہے۔ چین کے بیچنگ میں واقع سنوویک بائیوٹیک کا کہنا ہے کہ اس نے ایسی ویکیسن بنا لی ہے جس کے نتیجے اب تک دنیا میں بنائی جا رہی ویکیسن میں سب سے بہتر ہیں۔ کمپنی کے مطابق، ان کی ویکیسن نہ صرف 90 فیصد معاملوں میں اثردار ہے بلکہ محفوظ بھی ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق چین کی ایک دواساز کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے ذریعہ تیار کی گئی کورونا انفیکشن کی ویکیسن ہیومن ٹرائل میں 90 فیصد مریضوں پر اثردار ثابت ہوئی ہے۔ چین کے بیچنگ میں واقع سنوویک بائیوٹیک کا کہنا ہے کہ اس نے ایسی ویکیسن بنا لی ہے جس کے نتیجے اب تک دنیا میں بنائی جا رہی ویکیسن میں سب سے بہتر ہیں۔ کمپنی کے مطابق، ان کی ویکیسن نہ صرف 90 فیصد معاملوں میں اثردار ہے بلکہ محفوظ بھی ہے۔سنوویک کے مطابق، یہ ویکیسن انسانوں پر کافی اثردار ہے اور ہیومن ٹرائل میں سامنے آیا ہے کہ اس کے اثر سے کورونا مریضوں میں امیون ریسپانس کافی تیزی سے شروع ہو جاتا ہے۔ نامی اس ویکسین نے ٹرائل میں حصہ لینے والوں میں دو ہفتے بعد وائرس کو نیوٹرلائز کرنے والی اینٹی باڈیز بنانا شروع کر دیا تھا۔ گلوبل ٹائمس کی ایک رپورٹ کے مطابق، نہ تو کسی بھی شخص میں کوئی سائڈ افیکٹ نظر آیا ہے اور نہ اس ویکسین کے پروڈکشن میں کوئی مسئلہ آنے والا ہے۔ حالانکہ رپورٹ کے مطابق، اس ویکسین کے آخری مرحلے کا ٹیسٹ ابھی بھی باقی ہے۔ اس ویکیسن کا ٹرائل ایسٹرن چائنا کے جنگیاسو پروونشل سینٹر فار ڈسیزز کنٹرول اینڈ پریونشن میں کیا جا رہا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، اب تک یہاں 18-59 کی عمر کے 743 صحت مند لوگوں کو شیڈیول پر شاٹس یا پلسیبو دیا جا چکا ہے۔ اس میں سے 143 والنٹئیر پہلے مرحلے میں حصہ لے رہے ہیں جن میں ویکسین کی سیکورٹی کی جانچ کی جا رہی ہے۔ اس میں وائرس کے ڈیڈ اسٹرین کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ ویکسین اسرائیل کی ویکسین سے بھی زیادہ اثردار بتائی جا رہی ہے۔ اس ویکسین کو انسانوں پر 78 فیصد کارآمد بتایا گیا تھا لیکن اسے 90 فیصد بتایا جا ریا ہے۔ ( سی این آئی )

Comments are closed.