رہمو پلوامہ میں کورنا وائرس کے کیسوںمیں اضافہ؛انتظامیہ کے افسران کی مقامی لوگوں سے میٹنگ ، احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور

سرینگر / 17جون: جنوبی ضلع پلوامہ کے رہمو علاقے میںکورنا وائرس کے کیسوں میں اضافہ کے پیش نظر انتظامیہ کے افسران نے علاقے میں ایک پبلک میٹنگ کا انعقاد کیا جس دوران وبائی بیماری کے روکتھام کیلئے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی لوگوں کو صلاح دی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق تحصیلدار راجپورہ رقیب احمد نے محکمہ صحت کے اہلکاروں کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول رہمو پلوامہ میںپبلک میٹنگ کا انعقاد کیا ۔ اس پبلک میٹنگ میں علاقے کے ذی عزت شہری کی خاصی تعداد نے شرکت کی ۔ اس میٹنگ میںتحصیلدار نے دکانداروں کو آگاہ کیا کہ وہ صارفین سے نمٹنے کے دوران اعلی ترین احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس مشکل وقت میں لوگوں کو ضروری مقدار میں پختگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور وبائی بیماری کورنا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے صحت کے عہدیداروں اور نگرانی ٹیموں کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے۔اس موقعہ پر مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا کہ علاقے میں ایک کورنٹائن سنیٹر مرکز کا قیام عمل میں لایا جائے جس پر تحصیلدار موصوف نے ان کی یقین دہانی کرائی کہ وہ اس معاملے کو ضلع انتظامیہ کے ساتھ اٹھائیں گئے ۔ اس جانکاری پروگرام میں علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جنہوںنے ضلع انتظامیہ کو اس وبائی بیماری کے روکتھام کیلئے پر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور تحصیل انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا۔اس پروگرام میں زونل میڈیکل آفیسر ، پی ایچ سی راہومو ، ڈاکٹر گلزار احمد نے گاؤں میں کورنا کے بڑھتے ہوئے مثبت واقعات کے پیش نظر مقامی باشندوں کو ہمیشہ چہرے کا ماسک پہننے اور ہینڈ سینیٹائزر استعمال کرنے کی عادت بننے ہوگی ۔ انہوں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اجتماعات سے اجتناب کریں اور صحت سے متعلق اہلکاروں کی مدد کریں جیسے سفر کی تاریخ اور رابطے کا پتہ لگانے میں بھی مدد دیں۔

Comments are closed.