ملک کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ،فوجیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی / وزیر اعظم مودی

ملک فوجیوں کی قربانی کو کبھی نہیں بھولے گا ،مشکل وقت میں ملک کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا / راجناتھ سنگھ

سرینگر / 17جون : لداخ میں 20فوجی اہلکاروں کی ہلاکت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم ہند نریندر مودی نے واضح کر دیا کہ ہندستان ایک پرامن ملک ہے۔ لیکن اگر اس کی سلامتی کو کوئی خطرہ پیش آئیگا تو اس کے لئے وہ دشمنوں کو کراراجواب بھی دے سکتا ہے۔ چین کووارننگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو فوجی گلوان وادی میں تصادم کے دوران ہلاک ہوئے ان کی قربانی رائیگا نہیں ہوگی ۔ اور خو اہ اس کے لئے ہمیں بڑی سے بڑی قربانی دینے پڑے۔ ادھر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بھی واضح الفاظ میں کہا ہے کہ ہندستان ایک پرامن ملک ہے لیکن اگر ا سکو لکارہ گیا تو وہ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ ملک کو ان جانباز فوجیوں پر فخر ہے جنہوں نے چینی فوجیوں کے ساتھ تصادم میں اپنی جانیں گنواں دی۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق لداخ میں بھارت اور چین کے مابین بڑھتی کشیدگی اور چینی فوج کے ہاتھوں 20فوجیوں کی ہلاکت کے بعد وزیراعظم ہند نریندر مودی کی سربراہی میں بات وزراء اعلی کے ساتھ ویڈیوکانفرنس ہوئی جس دوران صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقعہ پر نریندر مودی نے کہا کہ ملکوں کے درمیان اختلافات تنازعات میں تبدیل نہیں ہونے چاہئے۔ ہم کسی کو اکسایا نہیں لیکن ہم اپنی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور وقت آنے یہ ثا بت بھی کریں گے۔ وزیراعظم نے جمعہ کے دن تمام سیاسی رہنمائوں کے ساتھ چین کے ساتھ سرحدی تنازع پر ایک آل پارٹی میٹنگ طلب کی ہے ۔سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو اس ویڈیو کانفرنس میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔ لداخ میں ہندوستان اور چین کی افواج کے مابین ہوئی جھڑپ پر بالاخر وزیر اعظم دفتر کی طرف سے ٹویٹ آگیا ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ 19 جون کو وزیر اعظم نریندر مودی ایک کل جماعتی میٹنگ کریں گے جس میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے صدور کو بلایا گیا ہے۔ میٹنگ میں ہندوستان۔ چین سرحد کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال ہو گا۔وزیر اعظم دفتر کے ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ میٹنگ 19 جون کو شام پانچ بجے ہو گی۔ یہ کل جماعتی میٹنگ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے ورچوئل ہی ہو گی۔ میٹنگ میں کس کس پارٹی کو بلایا جائے گا ایسا ابھی کچھ بتایا نہیں گیا ہے۔ادھرگلوان وادی میں ہوئے پرتشدد جھڑپ پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا پہلا بیان بھی آج آیا ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے لکھا ’ گلوان میں فوجیوں کی شہادت بیحد تکلیف دہ اور پریشان کن ہے۔ جوانوں نے بہادری دکھاتے ہوئے اپنا فرض نبھایا اور جاں بحق ہو گئے‘۔ راج ناتھ سنگھ نے آگے کہا کہ ملک جوانوں کی قربانی کو کبھی نہیں بھولے گا اور میںان کے کنبوں کے ساتھ ہوں۔ اس مشکل وقت میں ملک کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔ ہمیں ہندوستانی فوجیوں کی بہادری پر فخر ہے۔ ( سی این آئی )

Comments are closed.