مہلک وبائی بیماری نے وادی کشمیر میں ایک اور جان لی
جموں کشمیر میں مہلوکین کی تعداد 64تک پہنچ گئی
سرینگر / 17جون: جموں کشمیر میں کورنا وائرس کی قہر سامانیوںکے بیچ بدھ کو سکمز صورہ میں شوپیان سے تعلق رکھنے والے معمر مرض کی موت کے ساتھ جموںکشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد 64ہوگئی جن میں سے 56وادی کشمیر میں ہوئی ہیں۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کی لہر میں روز بروز اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے ۔ بدھ کو اس مہلک وبائی بیماری سے وادی کشمیر میںایک اور معمر شہری کی موت واقع ہوئی ۔میں بدھ کو ایک اور شہری کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا جس سے جموں کشمیر میں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد64ہوگئی ہے۔سکمز صورہ کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ پروفیسر فاروق جان نے بتایا کہ جنوبی ضلع شوپیان سے تعلق رکھنے والے 63سالہ شہری کو15جون کے روز بخار اور سانس لینے میں شکایت کی بنا پر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور وہ آج صبح سویرے انتقال کرگیا۔ابھی تک کورونا وائرس کی وجہ سے جموں کشمیر میں جو64شہری جاں بحق ہوئے ہیں اْن میں سب سے زیادہ یعنی15کا تعلق سرینگر سے تھا۔ ادھر جموں کشمیر میں کورنا وائرس ے بڑھتے اموات کے بیچ مثبت کیسوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے اور ہرگزرتے دن کے ساتھ ہی کیسوں میں اضافہ کے بیچ عوامی حلقو ں میں تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے ۔
Comments are closed.