پیر محلہ دیور لولاب میں سڑک کی حالت انتہائی خستہ ؛لوگوں کا عبور و مرور دشوار، لوگوں نے کی اعلیٰ حکام سے اپیل

سرینگر/16جون: پیر محلہ دیور لولاب کی سڑک انتہائی خستہ ہونے کے نتیجے میں اس سڑک پر لوگوںکا عبور ومرور دشوار بن گیا ہے جبکہ مقامی لوگوں کی جانب سے اس ضمن میں متعلقہ حکام سے بار بار گزارش کرنے کے بعد بھی سڑک کی مرمت کا کام ہاتھ میں نہیں لیا جارہا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق پیر محلہ دیور لولاب کپوارہ کی اندرونی سڑک انتہائی خستہ ہوچکی ہے ۔ سڑک پر جگہ جگہ بڑے گڑھے بن چکے ہیں جبکہ اوبڑ کھابڑ سڑک پر چلنا لوگوں کا عبور و مروردشوار بن گیا ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سڑک کی مرمت کے سلسلے میں اگرچہ متعلقہ محکمہ کے ذمہ داروں سے کئی باربات کی اور انہیں سڑک کی مرمت کیلئے بار بار گزارش کی گئی لیکن لوگوںکی درخواست کو محکمہ نے بار بار نظر کرکے لوگوں کو مزید مشکلات میں ڈال دیا ہے ۔ لوگوںنے کہا کہ اس وقت اگرچہ موسم بہتر ہے تاہم بارش اور برفباری کی وجہ سے اس سڑک پر قریب چھ انچ کیچڑ جمع ہوتا ہے اور لوگ اُن دنوں اپنے گھروں سے باہر نہیں نکل پارہے ہیں لوگوں نے کہا کہ سڑک کی خستہ حالی کے سبب یہاں پر رہنے والے لوگوں کے رشتہ دار بھی یہاں آنا پسند نہیں کرتے اور ناہی اس خستہ حال سڑک پر گاڑی چلانا ممکن بن جاتا ہے ۔ لوگوں نے کہا کہ سب سے زیادہ تکلیف اُس وقت ہوتی ہے جب کسی مریض کو ہسپتال پہنچانا مطلو ب ہوتا ہے کیوں کہ سڑک خستہ ہونے کی وجہ سے مریض کو پیدل ہی ہسپتال تک پہنچایا پڑتا ہے ۔ لوگوں نے اس ضمن میںحکام سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ سڑک پر فوری طور پر تجدید و مرمت کا کام شروع کریں تاکہ لوگوں کی مشکلات کاازالہ ہوسکے۔

Comments are closed.