سرینگر/16جون: سرینگر سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان گنگ بل گاندربل میں دوران ٹریکنگ پُراسرار طور پر لاپتہ ہوچکا ہے ۔ نوجوان اپنے ساتھیوں کے ساتھ گاندربل سے گنگ بل ٹریکنگ کیلئے نکلا تاہم اس کے دیگر ساتھی صحیح سلامتی واپس پہنچے لیکن وہ واپس نہیں پہنچا پولیس نے اس ضمن میں ایک ٹیم فوری طور پر گنگ بل کی طرف روانہ کی جو گمشدہ لڑکی کی تلاش میں جٹ گئی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرینگر کے بمنہ علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان ہلال احمد ڈار ولد غلام محمد ڈار ساکنہ بمنہ سرینگر اپنے دیگر 5دوستوں کے ساتھ ناراناگ پکنک پر گئے جہاں سے انہوںنے گنگ بل جانے کا ارادہ کیا ان میں سے اگرچہ دیگر پانچ نوجوان صحیح سلامت واپس پہنچے لیکن ہلال احمد ان کے ساتھ نہیں تھا ۔ مذکورہ نوجوان کے اہلخانہ نے اس ضمن میں کنگن پولیس سٹیشن میں اپنے بیٹے کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کروائی جس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم نوجوان کو ڈھونڈنے کیلئے روانہ ہوئی ۔اس ضمن میں پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے نوجوان کو ڈھونڈنکالنے کی بھر پور کوشش کررہی ہے اور آس پاس گوجر طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد جو کہ راستے میں پڑائو ڈالے ہوتے ہیں سے بھی اس ضمن میں پوچھتاچھ کی جائے گی ۔ ادھر نوجوان کے پُرسرار طور پر لاپتہ ہونے پر اس کے اہلخانہ میں سخت تشویش دوڑ گئی ہے اور انہوںنے پولیس کے اعلیٰ افسران اور ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے لخت جگر کو ڈھونڈنے کیلئے موثر اقدامات اُٹھائیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.