تمام قیاس آرائیوں کے بیچ ایس ایم سی میں عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ
جنید متو کو سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر کے عہدے سے ہٹایا گیا
سرینگر/16جون: سرینگر میونسپل کارپوریشن میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری ہلا بول کے بیچ تمام قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے با لاخر عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ کے دوران جنید متو کو سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر کے عہدے سے ہٹایا گیا۔ووٹنگ کے دوران ہار کے ساتھ ہی جنید متو نے ٹویٹر پر بھی اپنا تعارف بھی تبدیل کر دیا۔ اپنے ٹویٹر بایو میں ‘سرینگر شہر کے میئر کے بدلے، سرینگر شہر کے سابق مئیر کے الفاظ استعمال کئے ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر میونسپل کارپوریشن میں منگل کو فلور ٹیسٹ کے دوران جنید متو کو سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر کے عہدے سے ہٹایا گیا۔ جنید کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ کے دوران جنید کیخلاف42ووٹ پڑے۔ جنید متو ، نے پیپلز کانفرنس کے اْمیدوار کی حیثیت سے سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر کا انتخاب جیتا تھا۔انہوں نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے اپنی ہار تسلیم کی۔اْن کا کہنا تھا ’’میرے خلاف 42ووٹ پڑے جبکہ70رکنی ایس ایم سی میں کانگریس کے ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔اسی دوران جنید متونے ہار کے بعد ٹویٹر پر بھی اپنا تعارف بھی تبدیل کر دیا۔انہوں نے اپنے ٹویٹر بایو میں ‘سرینگر شہر کے میئر کے بدلے، سرینگر شہر کے سابق مئیر کے الفاظ استعمال کئے ہیں۔انہوں نے ٹویٹ میں لکھاکہ میرے اور جموں کشمیر پیپلز کانفرنس کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ایس ایم سی میں پاس ہو گئی ہے۔ بی جے پی، نیشنل کانفرنس اور کچھ آزاد امیدواروں نے جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس اور کانگریس کے خلاف ووٹ ڈالا جبکہ 28 کارپوریٹروں نے ووٹ ڈالنے سے گریز کیا۔
Comments are closed.