بھارتی فوجیوں نے 2 بار سرحد کی خلاف ورزی کرکے چینی اہلکاروں پر حملہ جس کے بعد جھڑپیں ہوئی / چینی ترجمان
سرینگر/16جون/سی این آئی// ہندچین کے درمیان سرحدی تنازعہ کے بیچ سوموار کی شام دیر گئے ہندستان اور چین کے فوجیوں کے درمیان مشرقی لداخ میں ایک زبردست جھڑپ ہوئی جس میں فوجی افسر سمیت تین فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا کہ دو نوں ملکوں کے فوجیوں کے درمیان ہاتھائی ہوئی جس دوران ہاتھاپائی کے دوران لاٹھیوں اورپتھروں کا بھی استعمال ہوا ۔ سرینگر میںمقیم دفاعی ترجمان نے کرنل اور دو فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جوابی کارورائی میں چین کو بھی جانی نقصان ہوگیا ۔ اسی دوران کشیدہ صورتحال کے بعد بھارت اور چین کے فوجی حکام کے درمیان صورتحال معمول پر لانے کے لیے مذاکرات بھی جاری ہیں۔ادھر چینی وزارت خارجہ کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 2 بار بارڈر کی خلاف ورزی کی اور چینی اہلکاروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دونوں اطراف کی سرحدی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق لداخ میں چینی اور بھارتی فوج کے درمیان صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے جس کے بعد ایل اے سی کی گیلوان وادی میں بھارت اور چینی فوج کے درمیان شدید جھڑپوں میں بھارتی فوج کے کرنل سمیت 2 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔بتایا جاتا ہے کہ گلوان وادی میں دونوں افواج کے جوانوں کے پیچھے ہٹنے کے عمل کے دوران افواج کے درمیان تشدد ہوا ہے جس میں دونوں طرف کے فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس دوران ایک افسر اور دو جوان ہلاک ہو گئے۔ دونوں فریقوں کے سینئر فوجی افسر گلوان وادی میں بات چیت کررہے ہیں جس سے تناؤ کو دور کرکے حالات کو معمول پر لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ فوج نے واضح طورپر کہا ہے کہ جھڑپ میں دونوں طرف کے فوجی مارے گئے ہیں حالانکہ یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ چین کے کتنے فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ فوج نے یہ بھی واضح کیا کہ جھڑپ کے دوران فائرنگ نہیں ہوئی ہے۔واضح رہے کہ مشرقی لداخ میں پچھلے ایک مہینے سے بھی زیادہ وقت سے دونوں افواج کے درمیان شدید تعطل بنا ہوا ہے۔ اس تعطل کو دور کرنے کے لئے پچھلے کچھ ہفتوں میں دونوں افواج کے سینئر افسران کے درمیان مسلسل میٹنگیں ہورہی ہیں۔گزشتہ چھ جون کو ہوئے لیفٹنٹ جنرل سطح کے مذاکرات کے بعد دونوں افواج نے اپنے فوجیوں کو کچھ پیچھے ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا۔پیچھے ہٹنے کے عمل دوران ہی یہ جھڑپ ہوئی ہے۔پچھلے ایک مہینے میں دونوں افواج نے حالیہ لائن آف کنٹرول کے نزدیک بھاری گاڑیوں،آلات اور جوانوں کی تعیناتی بڑھا دی ہے۔ دونوں ملکوں کی سیاسی قیادت کی جانب سے مسلسل کہا جارہا ہے کہ اس مسئلے کا حل بات چیت کے ذریعہ نکالا جائیگا۔ دونوں افواج کے افسروں کے درمیان پیر کو بھی ایک میٹنگ ہوئی تھی۔دونوں افواج کے درمیان ہوئی جھڑپ کے بعد بات چیت کے ذریعہ تعطل کو دور کرنے کی کوششوں کو ٹھیس لگ سکتی ہے۔ادھر چینی وزارت خارجہ کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 2 بار بارڈر کی خلاف ورزی کی اور چینی اہلکاروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دونوں اطراف کی سرحدی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔
Comments are closed.