تمام پولیس اہلکاروں کے کورنا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد پولیس اسٹیشن کھٹوعہ میں 15روز بعد معمولی کی سرگرمیاں بحال
سرینگر/15جون: 15روز تک کورنٹائن میں رہنے کے بعد تمام پولیس اہلکاروں کے کورنا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد پولیس اسٹیشن کھٹوعہ میں دوبارہ کام کاج بحال ہو گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق پولیس اسٹیشن کھٹوعہ میں 30مئی کو ایک پولیس اہلکار کا کورنا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پولیس تھانہ کو احتیاطی طور پر بند کر دیا گیا تھا جبکہ پولیس اہلکار کے رابطہ میں آنے والے دیگر پولیس اہلکاروں کو کورنٹائن میں رکھا گیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 15دنوں تک کورنٹائن میں رہنے کے بعد تمام پولیس اہلکاروں کے کورنا ٹیسٹ منفی آئیں جس کے بعد پولیس اسٹیشن میں دوبارہ معمول کا کام کاج بحال ہو گیا ۔ ایس ایس پی کھٹوعہ شلندر مشرا نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس اسٹیشن کے تمام اہلکاروں کا کورنا ٹیسٹ منفی آیا جس کے بعد پولیس اسٹیشن میں دوبارہ کام کاج معمول کے مطابق بحال کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اب متعلقہ پولیس اسٹیشن عوام کیلئے کھلا ہے ۔ ( سی این آئی )
Comments are closed.