پاکستان میں قائم بھارتی ہائی کمیشن سے دو ملازمین لاپتہ؛بھارتی حکام نے معاملہ پاکستان سے اٹھایا ، بھارت میں تعینات پاکستان سفیر طلب

سرینگر/15جون: پاکستان اور بھارت کے مابین جاری کشیدگی کے بیچ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں تعینات ہندوستانی ہائی کمیشن کے دو ملازمین کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ حکام نے یہ معاملہ پاکستان کے ساتھ اٹھایا ہے اور دونوں ملازمین کو تلاش کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کی مانگ کی گئی ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں تعینات ہندوستانی ہائی کمیشن کے دو ملازمین کے لاپتہ ہو گئے ہیں جن کا ابھی تک کوئی اتہ پتہ موصول نہیںہوا ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہندوستانی حکومت نے متعلقہ پاکستانی افسروں کے سامنے اس مسئلے کو اٹھایا ہے۔ہندوستانی ہائی کمیشن کے دونوں ملازمین سی آئی ایس ایف کے ڈرائیور ہیں اور وہ اس وقت لاپتہ ہوگئے جب وہ اسلام آباد میں ڈیوٹی پرتھے۔ذرائع نے بتایا کہ ہندوستان نے پاکستان میں ملازمین کے لاپتہ ہونے کا معاملہ اٹھایا ہے۔اور انہوںنے مانگ کی ہے کہ دونوں ملازمین کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز کر دی جائے ۔ خیال رہے کہ ہند پاک افواج کے مابین کشیدگی کا ماحول جاری ہے جبکہ سرحدوں پر گولی باری کے علاوہ دنو ں ممالک کے لیڈران کے مابین لفاظی جنگ بھی جاری ہے ۔

Comments are closed.