سرینگر/15جون: داچھی گام پہاڑی سمیت زبرون پہاڑی سلسلہ کے ایک وسیع علاقے میں فوج نے جنگجومخالف آپریشن شروع کیا ہے جس دوران فوجی ہیلی کاپٹروں ، کھوجی کتوں اور ڈرونوں کا بھی استعمال کیا جارہا ہے تاہم داچھی گام سے ببروباپہاڑی علاقے تک کہیں پر بھی فوج اور جنگجوئوں کا آمنا سامنا نہیں ہوا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق فوج کو اطلاع ملی تھی کہ داچھی گام زبرون پہاڑیوں میں عسکریت پسند موجود ہیں جس کے بعد 14اور 15جون کی درمیانی شب کو فوج ،فورسز اور ایس او جی نے مشترکہ طور پر زبرون پہاڑیوں کے ایک وسیع علاقے کو اپنے محاصرے میں لیکر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا ہے اور جنگجووں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے جنگلات کی تلاشی لی جارہی ہے ۔ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فوج نے مہادیو ،زبرون اور ببروبا پہاڑی علاقہ بشمول نیشنل پارک داچھی گام میں تلاشی آپریشن شروع کیا ہے کیوں کہ فوج کو اطلاع ملی تھی کہ پہاڑی سلسلہ میں جنگجو چھپے بیٹھے ہیں ۔ جنگجومخالف آپریشن میں کھوجی کتوں کے ساتھ ساتھ فوجی ہیلی کاپٹروں کا بھی استعمال کیا گیا ہے جبکہ ڈرونوں کے ذریعے بھی جنگلات میں جنگجوئوں کو ڈھونڈا جارہا ہے تاہم تادم تحریک کسی بھی جگہ فوج اور جنگجووں کے مابین آمنا سامنا نہیں ہوا اور ناہی ابھی تک فوج کو کوئی قابل اعتراض شے ہاتھ لگی ہے ۔ ادھر آخری اطلاع ملنے تک پہاڑی سلسلہ میں تلاشی مہم جاری تھی ۔ ادھر کامرازی پورہ پلوامہ میں بھی اتوار اور سوموار کی درمیانی شب کو تلاشی مہم شروع کی گئی جو سوموار دوپہر بارہ بجے تک جاری رہا ۔ ذرائع نے بتایا کہ فوج نے مشکوک جگہوں کو کھودنے کیلئے جے سی بی کا بھی استعمال کیا تاہم یہاں پر بھی فوج کے ہاتھ کچھ نہیں لگا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.