سرینگر/15جون: شہرسرینگر سمیت جموں کشمیر کے دیگر اضلاع میں سوموار کی صبح اس وقت سنسنی پھیل گئی جب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصا ن کی کوئی اطلا ع موصول نہیں ہوئی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹر پیمانے پر3.2ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی زمین کے اندر پانچ کلو میٹر تھی۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں سوموار کی صبح اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک مرتبہ پھر جموں کشمیر میں پیر کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کہیں سے کسی نقصان کی کوئی اطلاع فراہم نہیں ہوئی۔معلوم ہوا ہے کہ سوموار کی صبح وادی کشمیر میں ایک مرتبہ پھر ہلکے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے ساتھ ہی لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا ۔ جبکہ زلزلے کے جھٹکے محسو س ہونے کے ساتھ ہی لوگ گھروں سے باہر آئیں اور انہوں نے بارگاہ الیٰ سے رجوع کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس زلزلے کی شدت سیکٹر سکیل پر3.2ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی زمین کے اندر پانچ کلو میٹر تھی۔حکام کے مطابق اس زلزلے کے نتیجے میں کہیں سے بھی کسی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ سرینگر میں مقیم محکمہ موسمیات نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سوموار کی اعلیٰ صبح جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی بھی جگہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.