شہید صحافت مرحوم شجاع بخاری کی دوسری برسی پر خراج عقیدت

ادارہ سی این آئی نے بیباک صحافی کو کیا اشک بار آنکھوں سے یاد

سرینگر/14جون: معروف انگریزی روزنامہ رائزنگ کشمیر کے بانی اور مدیر اعلیٰ شہید صحافت مرحوم شجاع بخاری کی دوسری برسی میں ادارہ سی این آئی نے مرحوم کو شاندار لفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مرحوم کو صحافتی میدان کا مرد حر قراردیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر کے معروف صحافی شہید صحافت شجاع بخاری جو کہ معروف انگریزی روزنامہ رائزنگ کشمیر کے مدیر اعلیٰ اور بانی تھے کی دوسری برسی کے سلسلے میں کرنٹ نیوز آف انڈیا کے چیف ایڈیٹر بلال بزاز کی قیادت میں سی این آئی دفتر واقع مائسمہ لالچوک میں ایک تعزیتی مجلس کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں مرحوم شہید صحافت کی صحافتی میدان میں کارکردگی پر مفصل روشنی ڈالی گئی اور مرحوم کو صحافتی میدان کا بیباک مرد حر قراردیا گیا۔ اس موقعے پر خبر رساں ادارے سی این آئی کے چیف نے کہا کہ مرحوم نے وادی میں نامسائد حالات کے دوران جس بہادری سے کام کیا وہ قابل سراہنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کو جب 14جون 2018کو بے دردی سے شہید کیا گیا تو وہ ان پر حملہ نہیں تھا بلکہ کشمیر کی آزاد صحافت پر براہ راست حملہ تھا۔ اس موقعے پر مرحوم شہید صحافت کے حق میں فاتحہ خوانی کی گئی اور اللہ تعالیٰ سے دعاکی گئی کہ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے ۔

Comments are closed.