بھارت سرحدی تنازعات بڑھانے کے بجائے اندرونی معاملات پر توجہ دے/ قریشی

پاکستان امن کا متمنی ، بھارت کی ضد اور ہٹ دھرمی خطے میں امن کیلئے خطرہ

سرینگر/14جون/سی این آئی// مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے بیان پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستا ن کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ‘توسیع پسندانہ قوم کی طرح برتاؤ’ کرنے کے بجائے اپنے اندرونی معاملات پر توجہ دے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹس میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمد قریشی نے لکھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت اور ‘پہلے پڑوسی’ کی پالیسی کے سلسلے میں مددگار ثابت ہوگی کہ وہ یہ سمجھ سکیں کہ پڑوسیوں کی نسبت بھارت کو اپنی نامناسب پالیسیوں، ناکامیوں سے زیادہ خطرہ لاحق ہے۔شاہ محمود قریشی نے ہر پڑوسی کے ساتھ سرحدی تنازع کو بڑھکانے پر بھی بھارت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی موجودہ حکومت کو بھارت کے غریب، نچلے طبقے اور اقلیتوں کی بہتر خدمت کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔انہوںنے کہا کہ بھارت بار بار پاکستان پر الزام ترشی سے گریز کریں کیونکہ پاکستان خطے میں امن کا متمنی ہے اور وہ نہیں چاہتا کہ ہمسایہ ممالک خاص طور پر بھارت کے ساتھ تعلقات خراب ہو لیکن بھارت ہمیشہ ضد اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرکے تعلقات خراب کرنے پر ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے معاملات کو اجاگر کرنے کے بجائے اپنے اندورن معاملات کی جانب توجہ دیکر معاملات کو ٹھیک کرائے ۔

Comments are closed.