بانڈی پورہ شاہراہ پر فوج و فورسز کی کارورائی:سڑک پر نصب دھماکہ خیزمادے کو بمب ڈسپوزل اسکارڈ نے ناکارہ بنایا
سرینگر/13جون: بانڈی پورہ قومی شہرہ سڑک پر نصب دھماکہ خیزمادے کو پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بم ناکارہ بنانے والی ٹیم نے کامیابی سے ناکارہ بنایا۔ سی این آئی کے مطابق صبح سورے ساڑھے چھ بجے لوڈارہ کراسنگ بانڈی پورہ سرینگر قومی شہرہ سڑک پر گشت پر معمور سی آر پی ایف بٹالین کی پارٹی نے ایک مشکوک مادے کو دیکھا۔ متذکورہ علاقے کو مشترکہ طور پر فورسز نے فوری طور پر سربمہر کر کے ٹریفک کی نقل و حرکت پر روک لگادی۔بم ناکارہ بنانے والی پولیس اور آرمی کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی کراس دھماکہ خیز مادے کی جانچ کرنے کے بعد بم ناکارہ بنانے والی پولیس ، سی آر پی ایف اور آرمی کی ٹیم نے مشکوک مادے کو بغیر کسی نقصان کے ناکارہ بنادیااور بعد میں ٹریفک کی نقل و حرکت بحال ہوئی ہے۔ابتدائی تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ دھماکہ خیز مادے کو اس علاقے سے گزرنے والے حفاظتی دستوں کے قافلے کو نشانہ بنانا مطلوب تھا ، جس کو پولیس اور سیکو رٹی فورسز نے کامیابی سے ناکارہ بنایا۔ تھانہ پولیس بانڈی پورہ نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آر نمبر61/2020 متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے اس سلسلے میں مذید تحقیقات شروع کردی۔
Comments are closed.