وادی میں مطلع ابرآلود، بارش اور ہوائیں؛درجہ حرارت میں نمایا ں کمی ، لوگوں کو موسم سرماء کا احساس ، بعد دوپہر پھر کھلی دھوپ
سرینگر/13جون: وادی میں اعلیٰ الصبح ہی مطلع آبر آلود رہنے کے بعد شدید بارش اور ہوائیں چلنے کے نتیجے میں درجہ حرارت میں کافی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں ماہ جون میں لوگوں کو سردی کا سامنا کرنا پڑا اور لوگوں نے جرسیاں اور جیکٹ پھر استعمال کئے ۔ اس دوران آج شہر سرینگر میں درجہ حررت 13ڈگری تک آگیا تاہم بعد دوپہر مطلع پھر صاف ہوا اور بعد دوپہر ایک بار پھر دھوپ کھلی اور درجہ حرارت پھر 23ڈگری سیلسیس تک ہوا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں گزشتہ کئی روز کے بعد اگرچہ جمعہ کے روز موسم قدرے بہتر رہا اور دن بھر دھوپ کھلی تاہم ہفتہ کے روز صبح سے ہی مطلع ابر آلود رہا اور شہر سرینگر سمیت وادی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش اور ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی ۔ درجہ حرارت میں گراوٹ کے نتیجے میں لوگوں کو موسم سرماء جیسی سردی کا احساس ہوا اور لوگوں نے جرسیاں اور جیکٹ کا استعمال کیا ۔ ادھر محکمہ موسمیات کی ایک اطلاع کے مطابق آج شہر سرینگر میں موسم ابتر اور مطلع ابرآلود رہنے کی وجہ سے درجہ حرارت میں گراوٹ آکر 13ڈگری تک چلا یا گیاتاہم بعد دوپہرمطلع پھر صاف ہوا اور درجہ حرارت 23ڈگری تک جاپہنچا جبکہ گزشتہ دن دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27ڈگر ی سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ دریں اثناء وادی میں مسلسل موسمی تبدیلی کے نتیجے میں موسمی پھلوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے جو مالکان باغات اور میوہ بیوپاریوں کیلئے باعث پریشانی ہے ۔ جبکہ دیگر کھڑی فصلوںکو بھی موسم کی خرابی کی وجہ سے نقصان پہنچ رہا ہے ۔ واضح رہے کہ وادی میں اکثرو بیشتر موسم خراب رہنے کے نتیجے میں مالکان باغات کو کافی نقصان اُٹھانا پڑرہا ہے خاص کر قبل از وقت برفباری کے نتیجے میں میوہ جات باالخصوص سیب کی فصل تباہ ہوجاتی ہے ۔
Comments are closed.